اہم خبریں

لاہور ;جماعت اہلسنت شمالی لاہور کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے مرکزی امیر مصطفائی تحریک پاکستان غلام مرتضیٰ سعیدی اور ریٹائرڈ جسٹس نذیر احمد غازی کا خطاب


جماعت اہلسنت شمالی لاہور کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے مرکزی امیر مصطفائی تحریک پاکستان غلام مرتضیٰ سعیدی اور ریٹائرڈ جسٹس نذیر احمد غازی خطاب کر رہے ہیں سٹیج پر انجمن طلباء اسلام کے سابق رہنما پروفیسر راؤ ارتضیٰ حسین اشرفی،جماعت اہلسنت شمالی لاہور کے جنرل سیکرٹری حضرت علامہ پیر سید جعفر حسین شاہ گردیزی،،مصطفائی تحریک کے رہنما میاں شہزاد احمد بیٹھے ہیں،کانفرنس کی صدارت حضرت پیر محمد شبیر شفیع نظامی صاحب نے کی ۔کانفرنس سے مقررین نے عقیدہ ختم نبوت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسے ہر نوجوان،بوڑھے،بچے،اور آنے والی نسلوں تک پہنچایا جائے۔ختم نبوت کے حوالے سے،1974 میں قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرارداد پر حضرت علامہ مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کیا،کانفرنس سے پیر اسرار الحق چشتی نظامی نے بھی خطاب کیا،ناظم پروگرام محمد اصغر گجر نے کانفرنس کی کامیابی پر جماعت اہلسنت شمالی لاہور کے تمام رہنماؤں اور اراکین کو مبارکباد پیش کی ۔
















 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.