اہم خبریں

گوجرانوالہ: مصطفائی تحریک کے زیر اہتمام چوہدری ارشاداللہ وڑائچ کی بیاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس (رپورٹ محمد شبیر انجم مصطفائی)

 
  گوجرانوالہ(رپورٹ محمد شبیر انجم مصطفائی) انجمن طلبہ اسلام کے مشن, طلبہ میں صحیح اسلامی روح بیدار کرنا جو عشق مصطفٰی کے بغیر نا ممکن ہے اسکولز, کالجز, یونیورسٹیز اور ملک کے گلی کوچوں میں پہنچانے میں چوہدری ارشاداللہ وڑائچ نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا, وہ ایک سچے عاشق رسول اور خوش اخلاق انسان تھے, عملی زندگی سمیت زمانہ طالبعلمی میں انہوں نے انسانیت بالخصوص طلباء کی فلاح و بہبود ان کے سماجی, سیاسی, معاشرتی قانونی, معاشی اور مذہبی حقوق کے حصول کے لئے چلائی جانے والی ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا زمانہ طالبعلمی میں انہوں نے طلباء و طالبات کے مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا ہمہ وقت ان کی راہنمائی کے لئے تیار رہتے ,ان کی موت سے سابقین انجمن ایک مخلص ساتھی سے محروم ہو گئے ہیں, ان خیالات کا اظہار مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی امیر غلام مرتضٰی سعیدی, محمد علی جناح لاء کالج کے پرنسپل و ممتاز قانون دان چوہدری امتیاز احمد خاں ایڈووکیٹ , مرکزی سیکرٹری جنرل مصطفائی تحریک حافظ قاسم مصطفائی ,ضلعی صدر محمد شبیر انجم مصطفائی, پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی راہنماء چوہدری شبیر اکرم چیمہ, برادر چوہدری ارشاداللہ وڑائچ چوہدری سیف اللہ وڑائچ, ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے سابقہ صدر سردار نصراللہ خاں گل ایڈووکیٹ, تحصیل بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے سابقہ صدر و وائس چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ چوہدری اعجاز احمد پرویا ,جماعت اہلسنت ضلع گوجرانوالہ کے ناظم اعلٰی حافظ محمد رفیق,خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف سید مستجاب علی شاہ, ڈویژنل صدر محمد اقبال ہنجرا, ضلعی صدر انجمن طلبہ اسلام گوجرانوالہ چوہدری شازب چٹھہ, تحصیل صدر ارسلان اکبر بٹ, نصیر نقشبندی, باؤ نوید, ڈاکٹر احمد نورانی, اعجاز احمد چیمہ,اصغر علی باجوہ اور دیگر نے مصطفائی تحریک ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام انجمن طلبہ اسلام اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سابق راہنماء و سابق چیئرمین بلدیہ احمد نگر چٹھہ چوہدری ارشاداللہ وڑائچ کے تعزیتی ریفرنس منعقدہ محمد علی جناح لاء کالج سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری ارشاداللہ وڑائچ سچے عاشق رسول تھے نبی کریم کا نام مبارک سنتے ہی ان کی آنکھیں نم ہو جاتیں, وہ گوناں گوں صفات کے مالک تھے, اپنی فیاضی اور خوش اخلاقی کے باعث ہر دل عزیز تھے, وہ خاندان و دوستوں سمیت سبھی افراد کے آپس میں میل جول بڑھانے اور رشتوں کو جوڑنے کی بات کرتے تھے, انہوں نے مزید کہا کہ دوستی میں بہت کم لوگوں کو ایسا مقام ملتا ہے جس پر چوہدری ارشاداللہ وڑائچ ممتاز نظر آتے تھے ان کا دستر خوان بہت وسیع تھا جس کی دھوم تھی وہ صدقہ و خیرات دینے والے, یتیم و مسکین بچے بچیوں کے سر پر دست شفقت رکھنے والے اور کی تعلیم و تربیت کرنے والے انسان تھے انہوں نے مزید کہا کہ ارشاداللہ وڑائچ اکثر کہا کرتے تھے کہ سخاوت یا جودوکرم بخل اور کنجوسی کا متضاد ہے سخاوت کے معنی یہ ہیں کہ مناسب موقعوں پر انسان اپنا ہاتھ اور دل کھلا رکھے اور اللہ کے عطا کردہ وسائل سے دوستوں کو فقر اور بیچارگی سے نکالے ,بے نواؤں کا بوجھ ہلکا کرے اور لاچار و مستحق افراد کو فائدہ پہنچائے, اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام کے دیگر شہداء و مرحومین محمود اختر جوندہ(شہید) چوہدری اشفاق احمد گجر (مرحوم) مفتی مسعود خالد (شہید) عصمت اللہ نوری (شہید) رانا محمد شوکت (شہید) حافظ محمد افضل (شہید) اعجاز احمد خاں (مرحوم) بلال اشرف (مرحوم) اور دیگر کے ایصال ثواب کے لیے بھی قرآن خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.