اہم خبریں

ہیں تلخ بہت بندہُ مزدور کے اوقات یوم مئی ترتیب! محمد افتخار غزالی

 


 

 *ہیں تلخ بہت بندہُ مزدور کے اوقات
ایک مزدور اور اس کی بیوی پریشان بیٹھے تھے ۔ بیوی نے پوچھا تم کیوں پریشان ہو ؟*
مزدور بولا : "میں جس صاحب کی کوٹھی پر مزدوری کر رہا ہوں، کل ان کی چھٹی ھے۔ جس دن ان کی چھٹی ہوتی ھے، وہ کوٹھی پر آ کر ایک ایک انچ کا جائزہ لیتے ہیں، کوئی نقص نکل آے تو ٹھیکیدار ہم مزدوروں کے پیسے کاٹ لیتا ھے۔ بس یہی پریشانی ھے ۔ ۔ ۔ اور تم بتاؤ تم کیوں پریشان ہو ؟"
بیوی بولی : "جن ڈاکٹر صاحبہ کے گھر میں کام کرتی ہوں، کل ان کی چھٹی ھے ۔ جس دن ان کی چھٹی ہو اس دن سر پر کھڑے ہو کر کام کرواتی ہیں۔ کہتی ہیں کہ ایک ایک tile میں تمہاری شکل نظر آنی چاہئے ۔ پتہ نہیں کل کس بات کی چھٹی هے !"
ان کا چھوٹا بیٹا بولا :" میں بتاتا ہوں، کل یومِ  مزدور ھے ۔ اس لئے سب بڑے صاحب چھٹی کریں گے!"
مزدور اور اس کی بیوی نے حیرت سے بیٹے کو دیکھا اور پوچھا :"تمہیں کیسے پتہ ؟"
بیٹا بولا : "آج استاد کہہ رہا تھا کہ صبح 7 بجے سروس اسٹیشن پہنچ جانا ۔ 7 بجے سے دیر ہوئی تو پسلیاں توڑ دوں گا ۔ کل یومِ  مزدور ھے اور صاحب لوگوں کی چھٹی ھے، گاڑیوں کا زیادہ رش ہو گا ۔ ۔ ۔ "
ترتیب!محمد افتخار غزالی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.