اہم خبریں

ہم سب دودھ کے دھلے ۔ از سعید علی عمران




  ہم سب دودھ کے دھلے۔

چند دن پہلے کی گھنٹی باندھنے کی جسارت کھرل صاحب کے گلے پڑ گئی۔ قابل ستائش اسم بامسمی ایوبی صاحب عجز و انکساری کے ساتھ ڈٹ گئے۔ 

صاحبزادہ احمدندیم رانجھا صاحب کی میثاق محبت بہت سوں کو امید کی کرن نظر آئی۔تو چند نے اشارے کنائیے میں بہت کچھ  کہہ بھی دیا۔

اور دوسری طرف ہم سب ہی یہ ثابت کرنے کے درپے ہیں۔ کہ ہم ہی دودھ کے دھلے ہیں۔اور نفرتوں کی فصل بونے کا سب کیا دھرا دوسروں کا ہے ۔

جناب من جب قوموں پر عذاب آتا ہے۔تو گناہ گاروں کے ساتھ ساتھ وہ صالحین بھی زد میں آتےہیں۔جو حال مست رہتے ہیں ۔ اور ان سے کہا جاتا ہے آپ نے اصلاح کی کوشش کیوں نہ کی۔

ماضی کی تقسیم در تقسیم کی بات کر کے کہیں مزید تقسیم کا سبب تو نہیں بنا جا رہا۔

اور نہ ہی یہ گروپ باز و پرسش کے لئے بنا ہے۔ نہ ہی کسی کو کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔

فساد پھیلانے والا سچ کس زمرے میں آتا ہے  ؟

اگر کچھ دوست اصلاح احوال کی کوشش کر رہےہیں۔انہیں اتنا کچھ نہ سنائیں ۔ کہ وہ خاموش ہو جائیں۔

اگر کسی کو کچھ تحفظات ہیں ۔ تو بہتر ہے۔ اس دوست سے ان باکس میں پرسنلی رابطہ فرمائیں۔اورگروپ کا ماحول مکدر کرنے سے اعتراز فرمائیں۔  

ہمارا اخلاق بتاتا ہے۔کہ ہم کتنے تربیت یافتہ ہیں۔

ہم نے بنیاد دوستی رکھی یادِخیرالبشرﷺکےرشتے سے۔

ہمیں اس بنیاد کو حرز جاں بنا لینا چاہیے۔ تا کہ  ہم مختلف مذہبی ، سیاسی ، اور فلاحی گروپوں کو قریب لانے کا سبب بن سکیں ۔ تنظیمیں ہی کیا ممالک بھی ایک دوسرے میں ضم ہو جایا کرتے ہیں۔ وقت چاہیے ہوتا ہے۔

نہ تو جلدی کریں ۔نہ ہی برداشت کو ہاتھ سے جانے دیں۔ کوئی بھی لائحہ عمل بنائیں تو نتائج کے لیے آنے والے دس سال کا ذہن میں رکھیں۔ 


ان شاءاللہ عشق رسولﷺ کا دعوی ہی ہماری بخشش کا ساماں ہوگا ۔

معذرت کا طالب 

سعید علی عمران

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.