اہم خبریں

گکھڑ منڈی : غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف سنی سپریم کونسل, مصطفائی تحریک ضلع گوجرانوالہ اور پی ایف پی کی کال پر ریلی

 

گکھڑ منڈی(محمد شبیر انجم مصطفائی سے) غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف  سنی سپریم کونسل, مصطفائی تحریک ضلع گوجرانوالہ اور پی ایف پی کی کال پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے سینکڑوں افراد نے فلسطینی بہن بھائیوں کے حق میں نعرے بازی کی اور مظالم کا سلسلہ بند کروانے کا مطالبہ کیا اس موقع پر پیر کرامت علی شاہ, پروفیسر عبدالرحمٰان جامی, پیر محمد اجمل رضا قادری, قاری تنویرالحسن مجددی, محمد شبیر انجم مصطفائی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری فوری طور اپنا کردار ادا کرے اور فلسطین سے  اسرائیلی مظالم کا سلسلہ بند کروائے  ریلی میں شرکاء نے بینر  اور پلے کارڈبھی اٹھا رکھے تھے جس پر فلسطین کے حق مین نعرے درج تھے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطین پر جاری بمباری عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے بھرپور احتجاج کے باوجود اسرائیلی حکومت کی فلسطین پر جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں، جس سے سینکڑوں معصوم فلسطینی شہری اپنی جان گنوا چکے ہیں انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں جاری خونریزی کو فوری بند کروانے میں اپنا  کردار ادا کریں۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.