اہم خبریں

گوجرانوالہ:مصطفائی تحریک ضلع گوجرانوالہ اور ATI کے زیر اہتمام ناجائز ریاست اسرائیل کے خلاف جی ٹی روڈ گوجرانوالہ پر احتجاج ( رپورٹ : محمد شبیر انجم مصطفائی)

 


 گوجرانوالہ (محمد شبیر انجم مصطفائی سے) اسرائیل نے فلسطین میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے،معصوم بچوں کے قتل عام پر اسرائیل کی حمایت کرنے والے ممالک نے ثابت کردیا کہ وہ انسان نہیں, جانوروں کے حقوق تک کے لئے بات کرنے والے آج معصوم بچوں کے ناحق قتل عام پر خاموش ہیں، معصوم بچوں کا ناحق قتل عام ناجائز ریاست اسرائیل کی بربادی کا نقطہ آغاز ہے،مسلمان حکمران فلسطین کے لئے متحد ہوں یا نہ ہوں پوری دنیا کے مسلمان عوام فلسطین کی آزادی کے لیے متحد ہیں۔ مظلوم فلسطینیوں کی ہر لحاظ سے حمایت امت مسلمہ پر فرض ہوچکی ہے۔ مسلمان ممالک باہمی اختلافات بھلا کر مظلوموں کے حق میں آواز بلند اور ٹھوس کوششیں کریں۔ان خیالات کا اظہار مصطفائی تحریک ڈویژن گوجرانوالہ کے صدر چوہدری محمد اقبال ہنجراء, ضلعی صدر محمد شبیر انجم مصطفائی انجمن طلبہ اسلام ضلع گوجرانوالہ کے ناظم چوہدری شازب چٹھہ اور تحصیل ناظم گوجرانوالہ ارسلان اکبر بٹ نے مصطفائی تحریک ضلع گوجرانوالہ, انجمن طلبہ اسلام اور پاکستان فلاح پارٹی کے زیر اہتمام اسرائیل کے ظلم اور بربریت کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمائیت میں ایک پرامن مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ تمام مسلم ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ یہودونصاریٰ کے مقابلے میں متحد ہوجائیں فتح انشا ء اللہ مسلمانوں کی ہی ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ بے لگام اسرائیلی مسلسل بمباری کر کے سینکڑوں فلسطینیوں کو بے دردی سے شہید کر کے ظلم و بربریت پھیلا کر نہایت بزدلانہ اور شرمناک کھیل کھیل رہے ہیں۔جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جان چکی ہے کہ فلسطینیوں اور کشمیروں پر ظلم ہو رہا ہے لیکن اقوام متحدہ کی مسلسل خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔انہوں نے کہا کہ قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اورفلسطینیوں کی موجودہ المناک صورتحال سے یہ واضح ہو چکا ہے کہ اسرائیل مسلمانوں کے ساتھ دشمنی میں بہت آگے نکل چکا ہے۔ لہٰذا حکومت اسرائیل کے خلاف مذمتی قرار دادوں اور احتجاج کی بجائے عالمی برادری کوواضع پیغام دے کہ اسرائیلی جارحیت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ امریکہ کی مرضی کےبغیراسرائیل کچھ نہیں کرسکتا،چھوٹے سے ملک نے پوری دنیاکےمسلمانوں کویرغمال بنارکھا ہے،نہتے فلسطینیوں پراسرائیل کی بمباری انتہائ ظالمانہ عمل ہے لیکن مسلم ممالک کےبے حسی ہے کہ عملی اقدام کرنے کی بجائے ابھی تک صرف مذمت ہی کررہےہیں، اسرائیل کی ناکہ بندی اور بین الاقوامی سطح پردباو بڑھانے کی ضرورت ہے،لیکن ابھی تک مسلم ممالک کی کارکردگی متاثرکن نہیں،کہ اسرائیل وحشیانہ بمباری کرکے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیررہاہے،پوری امت مسلمہ فلسطینیوں کےحق میں کھڑی ہوجائے، کہا کہ اسرائیل کاراستہ روکنے کےلیے او آئ سی فوری اقدام اٹھائے فلسطین میں بچوں اور خواتین کوشہید کرنا سفاکیت کی انتہاہے، نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پربمباری ظلم کی انتہاہے،پوری پاکستانی قوم فلسطین کےساتھ کھڑی ہے، 

 






 

 

 

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.