اہم خبریں

لاہور: نظام مصطفے پارٹی ملک گیر “ فلسطین حمایت مہم “ چلائے گی۔رپورٹ:محمد نواز کھرل۔

 


نظام مصطفے پارٹی ملک گیر “ فلسطین حمایت مہم “ چلائے گی 


پارٹی کا وفد سفیروں سے ملاقات کرے گا ۔ مسلم حکمرانوں کو خطوط لکھے جائیں گے 


لاہور میں الحاج محمد حنیف طیب کی زیرصدارت منعقدہ “ نظام مصطفے پارٹی “ کے اعلی سطحی اجلاس کا اعلامیہ 


لاہور (             ) نظام مصطفے پارٹی “ فلسطین حمایت مہم “ چلائے گی ۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد میں مختلف ممالک کے سفیروں سے نظام مصطفے پارٹی کا وفد ملاقات کرے گا اور مسلم حکمرانوں کو خطوط لکھ کر مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی جائے گی ۔ فلسطین حمایت مہم کے دوران فیصل آباد ، جھنگ ، لاہور ، سیالکوٹ ، اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک بھر میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور القدس ریلیاں منعقد کی جائیں گی ۔ اس بات کا فیصلہ لاہور میں میاں سعید ڈیرے والا کی رہائش گاہ پر منعقدہ نظام مصطفے پارٹی کے اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت نظام مصطفے پارٹی کے چیئرمین ، سابق وفاقی وزیر  الحاج ڈاکٹر محمد حنیف طیب نے کی جبکہ پارٹی کے مرکزی صدر ، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان میاں خالد حبیب الہی ایڈووکیٹ نے خصوصی خطاب کیا ۔ اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ اگلے تین ماہ کے دوران ملک بھر میں ضلعی سطح پر نظام مصطفے پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کی جائے گی اور اکتوبر میں ملک گیر کنونشن منعقد کیا جائے گا ۔ نظام مصطفے پارٹی وقف املاک آرڈیننس کے خلاف بہت جلد دینی و سیاسی جماعتوں کی اے پی سی منعقد کرے گی ۔ اس دین دشمن آرڈیننس کی ہر سطح پر مزاحمت کی جائے گی ۔ اجلاس میں معین الحق علوی کو پارٹی کا میڈیا کوآرڈینیٹر نامزد کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نظام مصطفے پارٹی کے چیئرمین ، سابق وفاقی وزیر الحاج محمد حنیف طیب نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینی مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے ۔ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کا مجرم ہے ۔ اسرائیلی حکمرانوں پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے ۔ غزہ میں بین الاقوامی حفاظتی فوج تعینات کی جائے ۔ اقوام متحدہ غزہ میں انسانی ایمرجنسی کا اعلان کرے ۔ اسرائیل نے غزہ کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے ۔ مسلم حکمران مصلحتیں چھوڑ کر مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے حق میں مشترکہ آواز اٹھائیں ۔ مسئلہ فلسطین کے ایجنڈے پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلا کر مسترکہ لائحہ عمل بنایا جائے ۔ نظام مصطفے پارٹی کے مرکزی صدر میاں خالد حبیب الہی ایڈووکیٹ نے اجلاس سے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینیوں کو اسرائیلی جارحیت سے نجات دلانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔ قبلہ اوّل پر یہودیوں کا قبضہ امت مسلمہ کی غیرت کے لئے عظیم چیلنج ہے ۔ ستر سال گزرنے کے باوجود مسئلہ فلسطین حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ناکامی ہے ۔ انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکیداروں کی اسرائیلی دہشت گردی پر خاموشی شرمناک ہے ۔ اسرائیل نے فلسطینی سرزمین پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے ۔ اجلاس کے اہم شرکاء میں پروفیسر طفیل سالک ، انجیئر عبدالرشید ارشد ، مفتی سید صابر حسین شاہ ، رانا محمد عرفان ، محمد نواز کھرل ، رانا لیاقت علی ، معین الحق علوی ، سلمان منہاس ، ڈاکٹر سعید طاہر ، رشید خان سہو ، عمران جٹ ، مفتی اعظم صدیقی ، سعید جسل ، ڈاکٹر اسحاق رحمانی ، طارق باجواہ ، تسلیم مصطفے ہزاروی ، طارق جاوید نقشبندی شامل تھے ۔ نظام مصطفے پارٹی کے اجلاس میں منظور کی گئی قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت کمرتوڑ مہنگائی کے خاتمے کے لئے ہنگامی اور انقلابی اقدامات کرے ۔ وقف املاک آرڈیننس واپس لیا جائے ۔ ملک کو ریاست مدینہ کا عکس بنانے کے لئے نظام مصطفے عملا نافذ کیا جائے ۔ حکومت پچاس ہزار گھروں اور ایک لاکھ نوکریوں کی فراہمی کا وعدہ پورا کرے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے ۔ ملک میں وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کیا جائے ۔ اجلاس میں نظام مصطفے پارٹی کے مرکزی فنانس سیکریٹری خالد عثمانی کی وفات پر تعزیتی قرارداد منظور کی گئی اور ان کی شاندار تنظیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اجلاس کے آخر میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل رانا محمد عرفان کی والدہ اور ہمشیرہ اور خالد عثمانی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔










کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.