اہم خبریں

راولپنڈی : مسئلہ کشمیر و فلسطین اور نوجوانوں کا کردار کے موضوع پر مصطفائی فورم میں اظہار خیال

 





 راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) : دنیا بھر کے مظلوم عوام کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں۔ حکومت کو چاہئیے کہ عالمی سطح پر مسلم امہ کو درپیش سنگین مسائل پر  قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے سامراج طاقتوں کا آلہ کار بننے کی بجائے واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرے۔ وزیراعظم اقتصادی پابندیوں کے خوف سے نکل کر کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ کے حل کے لئے مسلم امہ کے ساتھ مل کر جرات مندانہ اقدامات کریں تاکہ عالمی برادری میں ایک آزاد خوددار  اور خود مختار ریاست کی حیثیت سے پاکستان کا وقار بلند ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے آج مصطفائی مرکز میں مسئلہ کشمیر و فلسطین اور نوجوانوں کا کردار کے موضوع پر مصطفائی فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان فلاح پارٹی کے صوبائی صدر پروفیسر راشد گردیزی، مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما احمد وقار مدنی، تحریک نفاذ اردو کے چئرمین عطاء الرحمان چوہان  ممتاز شاعر و دانشور حکیم آفتاب نئیر صدیقی، وکلا رہنما سید افضال احمد بخاری  ایڈووکیٹ، انجمن اساتذہ پاکستان کے رہنما محمد طارق، المصطفی ویلفئر سوسائٹی کے رہنما شاہد محمود چودھری اور سماجی رہنما مظہرالحق نے خطاب کیا۔ مصطفائی فاونڈیشن کے صدرنشین محمداسلم الوری نے تقریب کی صدارت کی۔ مصطفائی سیمینار میں مقررین نے زور دیا کہ حکومت کشمیر و فلسطین کے مسائل کے پائیدار حل کے لئے عوام میں یک جہتی فکری و نظریاتی ہم آہنگی کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔ اس مقصد کے لئے تعلیمی اقتصادی خاجہ اور دفاعی پالیسیاں اور حکمت عملی نظریہ پاکستان اور اکابرین تحریک پاکستان کے افکار کی روشنی میں وضع کی جائیں۔ نوجوانوں خاص کر طلبا میں صحیح اسلامی روح اور جذبہ جہاد بیدار کرنے کے لئے انگریزی ذریعہ تعلیم اور مغربی ممالک کی مصنوعات اور اشیائے تعیش کی درآمد کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ قومی زبان و اقدار  کی ترویج قومی زندگی میں  سادگی آور خود انصاری کو یقینی بنایا جائے۔ نوجوانوں کو خود حفاظتی اور خدمات عامہ کی تربیت دینے کے لئے نیشنل کیڈٹ کورس ، قومی رضاکار اور اسکاوٹنگ کی تعلیم و تربیت کو دوبارہ لازمی قرار دیا جائے۔ مصطفائی سیمینار کے شرکا نے جامعات کے اساتذہ طلبا اور سوشل میڈیا کے ماہرین پر زور دیا کہ وہ بھارت اور اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں اور ظلم و بربریت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لئے اپنے وسائل اور توانائیاں بروئے کار لائیں ۔ اس موقع پر کشمیری اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے مصطفائی برادری کی تنظیمات کی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا گیا۔

سیمینار کے اختتام پر آفتاب نیئر صدیقی  نے اپنا تازہ نعتیہ کلام پیش کیا اور شہدائے کشمیر و فلسطین اور مصطفائی برادری کے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی گئی




 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.