اہم خبریں

یوم مزدور، پی ایف پی کا لاہور، کراچی ریلوے اسٹیشن پر تقاریب کا اہتمام




پریس ریلیز


یوم مزدور، پی ایف پی کا لاہور، کراچی ریلوے اسٹیشن پر تقاریب کا اہتمام

 قلی حضرات میں رمضان اور عیدگفٹس تقسیم،حکومت " عیدی اسپیشل پیکج"دینے کا اعلان کرے،امانت زیب


لاہور(سٹاف رپورٹر)یوم ِ مزدورکے سلسلہ میں پی ایف پی کا لاہور، کراچی ریلوے اسٹیشن پر تقریب کا اہتمام، محنت کش معاشرہ کا سب سے اہم طبقہ ہیں،حکومت فوری طور پران کو" عیدی اسپیشل پیکج"دینے کا اعلان کرے،پاکستان فلاح پارٹی کے سربراہ امانت علی زیب کا لاہور جبکہ محمدعلی شیخ مرکزی سیکرٹری جنرل کا کراچی میں تقاریب سے خطاب، تفصیلات کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پی ایف پی کے زیراہتمام لاہور ریلوے اسٹیشن کے قلی حضرات میں رمضان اور عیدی گفٹ تقسیم کئے گے، امانت علی زیب نے مزدوروں میں تحائف پیش کئے، دوسری جانب کراچی میں یوم مزدور کے موقع پر مرکزی تقریب کینٹ اسٹیشن قلی ہال میں منعقد ہوئی مرکزی سیکرٹری جنرل محمد علی شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلاح پارٹی مزدوروں کی آواز اور مظلوموں کی ساتھی ہے ہم اپنے محنت کش بھائیوں کی ہرمشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں، سابق مرکزی سنیئرنائب صدرڈاکٹرخالدمحمود،صدر کراچی پی ایف پی ناصر رحیم، جنرل سیکرٹری کراچی پی ایف پی محمد جنید منشی نے کہا کہ اپنے مزدور بھائیوں کے حقوق کے حصول کو یقینی بنائیں گے،اس موقع پر حافظ عابد،سعید حیات۔فرحان قادری ودیگر بھی موجود تھے بعدازاں قلی بھائیوں میں رمضان گفٹ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر قلی رہنماء فواد احمد نے پاکستان فلاح پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ پی ایف پی مزدوروں کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.