اہم خبریں

لاہور۔۔۔ مصطفائی تنظیمات کے زیر اہتمام محترم خواجہ محمد مزمل مرحوم اور محترم ارشاد اللہ وڑائچ مرحوم کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد رپورٹ : اویس مصطفائی

 


   لاہور (نمائندہ خصوصی)  مصطفائی تحریک پاکستان ، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی، انجمن طلبہ اسلام اور پاکستان فلاح پارٹی کے زیر اہتمام اے ٹی آئی پاکستان کے عظیم رہنماؤں                     " خواجہ محمد مزمل اور چودھری ارشاد اللہ وڑائچ " کے سانحہ ارتحال پر۔                قرآن خوانی  و"  تعزیتی ریفرنس " بمقام کانفرنس ہال جامع مسجد نور مصطفوی کینال ویو ہاؤسنگ سوسائٹی نزد ٹھوکر نیاز بیگ لاہور منعقد ہوا، مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی امیر غلام مرتضیٰ سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ محمد مزمل اور چوہدری ارشاد اللہ وڑائچ نے اپنی پوری زندگی فروغ عشق رسول کیلیے وقف کر دی اور زندگی کے آخری لمحات تک وطن عزیز میں مصطفائی معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔ زمانہ طالب علمی میں ان دونوں شخصیات نے محبت و اخوت اور رواداری کی سیاست کو فروغ دیا اور عملی زندگی بھی اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر گزاری۔ مصطفائی تحریک پاکستان کے پرچم تلے استحکام پاکستان کیلئے ان احباب کی جدوجہد کو یاد کیا جائے گا، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے مرکزی صدر شیخ محمد طاہر انجم نے کہا کہ خواجہ محمد مزمل حلیم الطبع، جانثار اور دین کی سر بلندی کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے والے عظیم انسان تھے انہوں نے اپنا تن من دھن فروغ عشق رسول کی تحریک کے نام کر کے لازوال مثال قائم کی۔ تقریب سےپاکستان فلاح پارٹی کے سربراہ امانت علی زیب ،مرکزی سیکرٹری جنرل انجمن طلباء اسلام حسنین مصطفائی، المصطفیٰ لاہور کے صدر شیخ محمد گلزار فیصل اور دیگر شخصیات نے خطاب کیا مہمان خصوصی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل انجمن طلباء اسلام حسنین مصطفائی
مہمانان گرامی۔ رانا خالد قادری، افتخار مغل،سمیع اللہ نوری ، ڈاکٹر طارق محمود،میاں شہزاد احمد،  حاجی محمود انور، خواجہ خالد آفتاب،شیخ گلزار فیصل،  محمد علی خان، اصغر گجر, تسلیم مصطفیٰ ہزاروی، رشید صادق، رانا نعمان، حافظ الیاس، عامر اسماعیل، دانش مصطفائی، نعمان ملک، تنویر مصطفائی، عطاء الحسنین صدیقی، رانا نعیم، ندیم سعیدی، میاں خلیل، آغا عبد الرحمان، مجید نوری، فرحان عزیز کاردار اور احباب کی کثیر تعداد میں شرکت
خصوصی دعا۔ علامہ ڈاکٹر سلطان سکندرنے فرمائی۔

 

 

 

 





 

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.