اہم خبریں

جرات و استقامت کے کوہسار خواجہ مزمل کی عہد ساز اور شاندار خدمات کا محبت بھرا اعتراف رپورٹ: محمد نواز کھرل

 



خواجہ مزمل کی یادوں کا چراغاں ۔۔۔ 

جانے والے تجھے روئے گا زمانہ برسوں 


المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام “ المصطفے آئی ہسپتال “ لاہور میں تعزیتی ریفرنس ۔۔۔۔ 


جرات و استقامت کے کوہسار خواجہ مزمل کی عہد ساز اور شاندار خدمات کا محبت بھرا اعتراف ۔۔۔ خواجہ مزمل کے بیٹوں محمد قاسم اور محمد عاصم کی خصوصی شرکت ۔۔۔ تعزیتی ریفرنس کے مقررین میاں خالد حبیب الہی ایڈووکیٹ ، چوہدری محمد عاکف طاہر ایڈووکیٹ ، امانت علی زیب ، حسنین مصطفائی ( مرکزی سیکریٹری جنرل اے ٹی آئی ) ، راشد مغل ( ناظم شمالی پنجاب اے ٹی آئی ) ، ملک محبوب الرسول قادری ، ڈاکٹر اسحاق رحمانی ، بدر ظہور چشتی ، شہباز حمید ایڈووکیٹ ، علامہ نعیم جاوید نوری اور ارشد جاوید مصطفائی نے اپنی تقریروں میں نہایت محبت کے ساتھ باکمال خواجہ مزمل کو شاندار الفاظ میں خراج محبت و عقیدت پیش کیا ۔ مقررین نے کہا کہ خواجہ مزمل کی اے ٹی آئی کے آفاقی اور ایمانی مشن کے لئے مخلصانہ اور دلیرانہ جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔ وہ انجمن طلباء اسلام کا قیمتی ترین اثاثہ اور ہمارے قابل فخر تحریکی ساتھی تھے ۔ ان کا نام اور مقام ہمیشہ تاریخ انجمن میں جگمگاتا رہے گا ۔ ان کا کردار و عمل ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔۔۔۔ ریفرنس کے آخر میں المصطفے آئی ہسپتال کے شریعہ بورڈ کی ڈائریکٹر اور انجمن طالبات اسلام کی سابق ناظمہ محترمہ نصرت سلیم نے بطور میزبان مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اختتامی کلمات ادا کئے ۔۔ تعزیتی ریفرنس کے اہم شرکاء میں المصطفے کے کنٹری ڈائریکٹر برادرم تجمل گرمانی ، پروفیسر ڈاکٹر طارق باجواہ ، میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ ، مقصود چوہدری ، عامر اسماعیل ، دانش وڑائچ ، محمد اسلم سعیدی ، حسن علی ٹیپو ، ایوب خان ایڈووکیٹ ، عطاء الرحمن فاروقی ، مفتی مسعود الرحمن ، میاں خلیل احمد ، مزمل چغتائی ، اصغر علی بسرا ، عبدالمجید نوری ، میاں معظم علی ، ندیم سعیدی ، تسلیم مصطفے ہزاروی ، ناصر قادری ایڈووکیٹ ، رضوان انجم قادری ، عمر شیخ ، صاحبزادہ حذیفہ اشرف ، سید فراست بخاری ، ڈاکٹر کنول فیروز اور دوسرے احباب شامل تھے ۔ ریفرنس کے اختتام پر خواجہ مزمل ، چوہدری ارشاد اللہ وڑائچ ، علامہ عبدالعزیز چشتی اور قاضی مصطفے کامل کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔۔ حرف آخر یہ کہ 


ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.