اہم خبریں

اسرائیل سے2 ہزار سےزائد مرتبہ آبزرو،،،،، ایک سال اورمصطفائی نیوز ........ تجزیہ : سعید علی عمران

 

 

 ایک سال اور مصطفائی نیوز........  تجزیہ  : سعید علی عمران

 

..... مصطفائی تحریک کے تنظیمی سفر میں 2020 کا سال اس لحاظ سے منفرد رہا۔ کہ  جہاں بیدار مغز اورروشن خیال  قیادت کی وجہ سے بے مثال  تنظیمی تحرک نظر آیا۔  وہاں تنظیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اقدامات کئے گئے۔ تنظیمی ڈیٹا بیس پر مشتمل مصطفائی ایپ متعارف کروائی گئی۔ 

9 رمضان المبارک 3 مئی 2020 کی مبارک ساعتوں میں مصطفائی نیوز ای میگزین کا اجراء ہوا۔ مصطفائی نیوز کے پہلے چیف ایگزیکٹو جناب غلام مرتضٰی سعیدی صاحب مرکزی امیر مصطفائی تحریک ہیں۔ پہلا اداریہ جناب محمد عابد ضیائی چیف ایڈیٹر ماہنامہ مصطفائی نیوز کراچی نے تحریر فرمایا۔

ایک سال کے عرصہ میں تقریبا 35 ممالک کے وزیٹرز نے  مصطفائی نیوز سے استفادہ کیا۔ اور کم وبیش 61 ہزار مرتبہ اس کے پیج وزٹ کئے گئے۔ جہاں  پاکستان اور برادر اسلامی ملک انڈونیشیا کے علاوہ  امریکا ،ہانگ کانگ ، چائنہ سے بڑی تعداد میں ویوور ہیں ۔وہاں یہ امر بھی حیران کن ہے ۔    کہ  اسرائیل سے 3 ماہ میں  2 ہزار سے زائد مرتبہ اسے واچ کیا گیا۔

مصطفائی نیوز کے ایک سالہ سفر میں کوشش کی گئی، کہ اہلسنت کا مثبت ، روشن اور اعتدال کا رخ پیش کیا جاسکے۔  جیسے مصطفائی تحریک کی تنظیمی سرگرمیاں اس کے صفحات کی زینت بنی، ویسے ہی کوشش کی گئی  ، کہ انجمن اساتذہ پاکستان ،  انجمن طلباء اسلام  ، المصطفٰی ویلفیئر سوسائٹی   ، پاکستان فلاح پارٹی اور اہلسنت کی دیگر تنظیمات کو بھی بھر پور کوریج دی جائے۔

شادابی پاکستان مہم ہو یا عزم نو تاسیسی تقریبات ،عرس سید ہجویر پر مصطفائی لنگر ہو یا عزم نو کنونشن لاہور، مصطفائی نیوز نے ایک سال میں 500 سے زائد آرٹیکل ، نیوز ، رپورٹس اور تجزئیے شائع کیے۔ جن میں سےٹاپ ٹرینڈ مصطفائیوں کے دیس  وادی سون کا تربیتی کیمپ کی رپورٹ   رہی ۔

 لٹریچر کے لیے رباط ادب کا کارنر، روشن تاریخ کے لیے تصویری پورٹل اورتحریکی ویڈیو کلپس بھی موجود ۔ مصطفائی ٹی وی اور مصطفائی تحریک کے آفیشل فیس بک پیج کے لنکس کے علاوہ مصطفائی ایپ بھی یہاں سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے۔

آخر میں مصطفائی نیوز کی ٹیم کی طرف سے مصطفائی نیوز کا ایک سال مکمل ہونے پر تمام احباب کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور مصطفائی فاؤنڈیشن کے   جناب محمد اسلم الوری صاحب راولپنڈی ، المدرس کے جناب  محمد یوسف جمال کراچی اورمصطفائی تحریک کے جناب ذوالفقار حیدر سیالوی صاحب   جھنگ کے مشکور ہیں جنہوں نے ای میگزین کے سلسلہ میں مسلسل رہنمائی سے نوازا اور حوصلہ افزائی فرماتے رہے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.