اہم خبریں

پاکستان اسٹیل ملز کراچی کا آکسیجن یونٹ فوری بحال کیا جائے، امانت علی زیب مرکزی صدر PFP

 


  پریس ریلیز

 پاکستان اسٹیل ملز کراچی یونٹ کو فوری بحال کیا جائے،  امانت علی زیب
ملک کا سب سے بڑا آکسیجن پیداواری یونٹ 2015 سے بند پڑا ہے، یونٹ کی بحالی کیلئے 15دن درکار ہیں

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی صدر امانت زیب نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کراچی یونٹ بحال کیا جائے، ملک کا سب سے بڑا آکسیجن پیداواری یونٹ 2015 سے بند پڑا ہے، یونٹ کی بحالی کیلئے 15دن درکار ہیں، اور محض 40 افراد پر مشتمل سٹاف روزانہ 550 ٹن آکسیجن مہیا کر سکتا ہے، اس وقت پاکستان کی ضرورت 90 ٹن روزانہ ہے،کروناوائرس کی شدت میں اچانک اضافہ سے غیریقینی کی صورت حال کو حکومت دانشمندی سے کنٹرول کرسکتی ہے،ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے فوج کی طلبی حکومت کا اچھا فیصلہ ہے،جس پرتنقید بلاجواز ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے ملاقات میں کیا،پاکستان فلاح پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ کرونا کے باعث پاکستان میں آکیسیجن کی کمی واقع ہو سکتی ہے، لہذا پاکستان اسٹیل ملز کا آکسیجن یونٹ فوری فعال کرنا ضروری ہے اس سے قبل کہ پانی سر سے گذر جائے حکومت ہوش کے ناخن لے،امانت علی زیب نے کہا کہ پولیس کے پورے ڈھانچے میں تبدیلی کی ضرورت ہے پولیس کو جہاں پروفیشنل بنانے اور سیاسی اثرو رسوخ سے محفوظ کرنے کی ضرورت ہے، وہاں پولیس سے جرائم پیشہ افراد اور عوام دشمن عناصر کا نکالا جانا بھی بے حد ضروری ہے۔


جاری کردہ:
عطاء محمدقصوری،مرکزی ترجمان،پاکستان فلاح پارٹی PFP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.