اہم خبریں

گوجرانوالہ : رمضان گفٹ ۔ رپورٹ : محمد شبیر انجم مصطفائی

 


 

گوجرانوالہ :  رمضان گفٹ ۔  رپورٹ : محمد شبیر انجم مصطفائی  
مصطفائی تحریک ڈویژن و ضلع گوجرانوالہ ,المصطفٰی ویلفیئر سوسائٹی اور انجمن طلبہ اسلام تحصیل و ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام اپنے کم آمدنی والے بھائیوں کے لیے رمضان گفٹ کا انتظام کیا گیا جس کی نگرانی مصطفائی تحریک ڈویژن گوجرانوالہ کے صدر چوہدری محمد اقبال ہنجرا, ضلعی صدر محمد شبیر انجم مصطفائی, ضلعی جنرل سیکرٹری ملک نصیر نقشبندی, ضلعی ناظم انجمن طلبہ اسلام گوجرانوالہ چوہدری محمد شازب چٹھہ, تحصیل ناظم انجمن طلبہ اسلام گوجرانوالہ ارسلان اکبر بٹ نے کی, پیکنگ کرنے کے بعد رات کی تاریکی میں بیواؤں, یتیموں, بیروزگاروں اور کم آمدنی والے اپنے بھائیوں کے گھروں میں خاموشی سے رمضان المبارک گفٹ پہنچایا گیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے ہمارے اس رمضان المبارک گفٹ کو قبول فرمایا, اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد اقبال ہنجرا نے کہا کہ مصطفائی تحریک مرکزی امیر غلام مرتضٰی سعیدی, سیکرٹری جنرل حافظ محمد قاسم مصطفائی, سالار پنجاب ذوالفقار حیدر سیالوی کی قیادت میں خدمت کے اس مشن کو جاری و ساری رکھے گی اس موقع پر ضلع بھر میں مصطفائی تحریک کے زیر اہتمام عوام میں کرونا وباء سے محفوظ رہنے کے لیے شعور و آگہی کیمپین چلانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا,,,,,,,,,,,,, 

 



 

 

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.