اہم خبریں

ذوالفقار حیدر سیالوی صوبائی صدر مصطفائی تحریک پنجاب شمالی کا پیغام

 


 

 مصطفائی نیوز کے کامیاب ایک سال کی تکمیل پر جہاں پوری مصطفائی تحریک کے قائدین قابل صد تحسین ہیں، وہیں خاص طور پر اس کے ایڈیٹر   بالخصوص مبارک باد کے مستحق ہیں، جنہوں نے نہ صرف اسے ڈویلپ کروایا بلکہ کامیاب بنانے کےلئے اپنا مال اور قیمتی ترین وقت دیا۔ بلا شبہ مصطفائی نیوز وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آج کا دور انٹر نیٹ  کا دور ہے۔ شاید ہی کوئی کتاب ایسی ہوگی۔ جو اب نیٹ پر میئسر نہ ہو ۔ مصطفائی نیوز کی کامیابی کا راز مصطفائی نیوز ٹیم کی ہمہ وقت محنت توجہ مرکزی اور صوبائی قائدین سے رابطہ اور ملک بھر میں ہونے والی ہر سرگرمی سے آگاہ رہنے کا بہت بڑا کردار ہے۔
بندہ عاصی رب کریم کے حضور مصطفائی نیوز کی کامیابی کے لیے ہمہ وقت دعا گو ہے۔ اور اس کو مصطفائی نیوز ٹیم اور تمام معاونین کے لیے باعث فخر اور باعث اجر دارین بنائے رکھے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین و خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.