اہم خبریں

انجمن اساتذہ پاکستان کی نصاب کمیٹی کےآن لائن اجلاس کی سفارشات

 

 

 

 انجمن اساتذہ پاکستان کی نصاب کمیٹی کےآن لائن اجلاس 31,مارچ2021ء کی سفارشات
----------------------------------------
1- وفاقی وزارت تعلیم کےپاس اٹھارویں ترمیم کےبعدنصاب سازی کاقانونی جوازنہ ھے,صوبوں سےنصاب تیارکرانےکی بجائےخودغیرآئنیی راہ اختیارکرتےھوئےایک مخصوص فکرکےریٹارئرڈآفیسراورنجی ادارہ کےافرادسے غیرمعیاری نصاب بنواکرملک وقوم کاوقت اوراربوں روپے کاسرمایہ ضائع کیا۔
2- اقلیتی کمشن اپنےمقاصدکی تکمیل کی آڑمیں پاکستانی نصاب تعلیم میں اسلامی اقدارکوسبوتاژ کرکےنظریہ پاکستان کےخلاف دیوارکھڑی کرنےکےدرپےھےجس طرح انہوں نےاپنےایجنٹوں کےذریعہ عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پروارکئیےہیں لہذانصاب سازی کےمرحلہ کاقانونی تقاضوں کےمطابق حل نکالاجائے
3- پاکستان میں 73,سال گزرنےکےباوجودتعلیم کواہمیت نہیں دی گئی ہمیشہ وزارت تعلیم کوغیر سنجیدہ افرادکےہاتھوں سےتباہ کرایاگیاجواپنےذاتی مفادات کےلئیےتعلیم مخالف پالیسیاں بنواتے رھےلہذاوزیراعظم پاکستان فوری طورموجودہ وزیرتعلیم کی بجائےکسی محب وطن,نظریہ پاکستان کےحامی,مخلصں باکردارکو وزارت تعلیم کی ذمہ داری تفویض کریں۔
4- ملک میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنےکےلئےآکسفورڈ اور کیمرج نظام تعلیم کوفوری ختم کیاجائےانکی موجودگی میں یکساں نصاب تعلیم اورنظام تعلیم کاخواب کبھی پورانہیں ھوگا کیونکہ یہ ادارےپاکستان کی فکری ونظریاتی سرحدوں کوکھوکھلا کرنےکامشن پوراکررھےہیں۔
5- اردوکو فی الفورقومی زبان کےساتھ ذریعہ تعلیم کےطورپرنافذکیاجائےمحب وطن ماہرین تعلیم سےسرکاری,نجی اورمشنری تعلیمی اداروں کےلئیے فرقہ وارانہ تعصبات سے پاک,پاھمی اخوت و رواداری اور اسلامی اقدارسےہم آھنگ نظریہ پاکستان کا آئینہ داد نصاب تیارکرایاجائےجومعاشرےکوباکردارافراد مہیاکرسکے۔
6- تمام سرکاری ملازمین, ممبران سینٹ و پارلمینٹ,سول سرونٹ کو پابندکیاجائےکہ وہ اپنےبچوں کوسرکاری تعلیمی اداروں میں داخلہ دلوائیں گےاس سےتعلیمی بجٹ میں اضافہ,جذبہ حب الوطنی کےساتھ امیرغریب کی تفریق بھی ختم ھو کر یکساں نصاب تعلیم کاخواب عملی طورپرپورا ھوجائےگا۔
7- سرکاری سطح پرتعلیم کےمیدان میں نمایاں کارکردگی کےحامل طلبہ واساتذہ کرام,ماہرین تعلیم کواعزاز وانعامات سے صدرپاکستآن,وزیراعظم,گورنر,وزراءاعلی بھرپورصوصلہ افزائی کریں۔
(محمدشاہداقبال فریدی مرکزی صدر,ڈاکٹرمحمداویس معصومی ,ڈاکٹرشفقت علی جنجوعہ ممبرز,سیدارشدحسین گیلانی چیئرمین نصاب کمیٹی)
03001204900

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.