اہم خبریں

تاندلیانوالہ :جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں میلاد جلوس

محمد عرفان ساہمل صوبائی نائب ناظم ،سعید علی عمران ڈویژنل صدر مصطفائی تحریک، جلال الدین، سر طارق پرویز میلاد جلوس میں
 


 

 سعید علی عمران ، جلال الدین محمد اکبر، سر طارق پرویز میلاد جلوس میں

تاندلیانوالہ :جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں انجمن طلباء اسلام تاندلیانوالہ اور مرکزی میلاد کمیٹی تاندلیانوالہ کی طرف سے جلوس نکالے گئے۔  انجمن طلباء اسلام تاندلیانوالہ کے جلوس کی قیادت جناب محمد عرفان ساہمل صوبائی نائب ناظم پنجاب ،ڈاکٹر محمد علی احمد سابق رہنما ATI، جناب قاری عمر فاروق وٹو سرپرست ،جناب ندیم عباس وٹو نے کی،جبکہ جلال الدین محمد اکبر صدر مصطفائی تحریک تاندلیانوالہ ، جناب سر طارق پرویز صاحب صدر المصطفٰی ویلفیئر سوسائٹی تاندلیانوالہ، جناب ندیم احمد بٹ جنرل سیکرٹری مصطفائی نعت کونسل تاندلیانوالہ، اور سعید علی عمران احباب کے ساتھ میلاد جلوس میں شریک ہوئے۔ کثیر تعداد میں مختلف دیہات سے انجمن طلباءاسلام کے کارکنان نے شرکت کی۔ سیدی مرشدی یانبی یانبی ﷺ اور آقا کی آمد مرحبا کی صداؤں کے ساتھ جلوس شہر کی شاہراؤں سے ہوتا ہوا  انجمن طلباء اسلام کے دفتر پر اختتام پذیر ہوا۔ بعد میں شرکاء جلوس میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

 






 



 

 

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.