اہم خبریں

خصوصی خط بحکم امیر تحریک بسلسلہ گستاخانہ خاکے

 


  خصوصی خط بحکم امیر تحریک بسلسلہ گستاخانہ خاکے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
امید وثوق ہے کہ آپ میلادمصطفے کے پر نور مہینے میں عشق رسول صل اللہ علیہ والہ و سلم کے چراغ جلا رہے ہوں گے
پیارے تحریکی بھائیو یقینا آپ فرانسیسی صدر کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے حوالہ سے غلیظ بیان اور اخلاق سے گرے ہوئے اقدامات سے ملت اسلامیہ کے ہر فرد کی طرح  پریشان ہونگے موجودہ صورتحال میں امیر تحریک جناب غلام مرتضیٰ سعیدی مرکزی امیر مصطفائی تحریک پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں خصوصی خط پیش خدمت ہے امید ہے اس پر ضرور عمل درآمد ہو گا
ان حالات میں جو عالم کفر اپنے عزائم کی تکمیل کیلئے غلیظ پراپیگنڈا اور اوچھے ہتھکنڈوں کو استعمال کر رہا ہے
لیکن ہمیں درج ذیل ہدایات پر عمل پیرا ہونا ہے
1. فرانسیسی صدر کے اقدامات کا صرف مظاہروں کے ذریعے نہیں عملا جواب دینے کیلئے "فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ" کی مہم چلائی جائے
فرانس کےپرفیوم اور دیگر مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور دکانوں، آفسز کے دروازوں پر
"بائیکاٹ بائیکاٹ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ"
لکھاجائے
2.مساجد میں خطبات میں بائیکاٹ مہم کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا جائے
3.میلاد شریف کی محافل میں قرارداد مزمت برائے بائیکاٹ منظورکرائی جائیں
4.کسی بھی تنظیمی سطح کا کوئی بھی تنظیمی بھائی کسی قسم کی انتشار، گھیراؤ، جلاؤ جیسی کسی بھی قسم کی سرگرمیوں میں شامل نہ ہو
5.میلاد شریف کے اس مبارک مہینے میں
        میلاد منائیں سیرت اپنائیں
    کے سلوگن پر عمل کریں
6. عظمت رسول کی پاسبانی کیلئے ذکر رسول صل اللہ علیہ والہ و سلم اس دھوم سے منائیں کہ عالم کفر جذبہ عشقِ رسول صل اللہ علیہ والہ و سلم دیکھ کر پریشان ہو جائے
درج ذیل ہدایات کو ایک مرتبہ پھر پڑھ کر عملدرآمد یقینی بنائیں
اللّٰہ تعالیٰ اور اس کا پیاراحبیب صل اللہ علیہ والہ و سلم ہمسب کے حامی وناصر ہوں
راہ حق میں آپکا ہمسفر

حافظ محمد قاسم مصطفائی
مرکزی سیکرٹری جنرل مصطفائی تحریک پاکستان
0321 2002456
0333 2002456

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.