اہم خبریں

شاہ ہجویر ؒ کانفرنس اور مصطفائی لنگر 2020 👀 رپورٹ : سعید علی عمران

 

........

شاہ ہجویر ؒ کانفرنس اور مصطفائی لنگر  2020

👀  رپورٹ : سعید علی عمران 

.... فیض ِ عالم سیدی علی بن عثمان ہجویری ؒ   کے 977 ویں عرس مبارک کے موقع پر مصطفائیوں نے اولیاء کی روایت کے مطابق مصطفائی لنگر اور شاہ ہجویر کانفرنس کا انعقاد کر کے ثابت کیا ۔ کہ اولیا کی فکر و نظر کی وارث،عشقِ رسول ﷺ  کی امین، اور مصطفائی معاشرے کے قیام کی تگ و تاز میں مصروف مصطفائی تنظیمات اپنے اپنے دائرہ کار میں مصروف عمل ہیں۔ 

مصطفائی لنگر کے افتتاح کے موقع پرمصطفائی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام شاہ ہجویر کانفرنس 6اکتوبر2020 کو انعقاد پذیر ہوئی۔ قائد تحریک جناب غلام مرتضٰی سعیدی مرکزی امیر مصطفائی تحریک نے صدارت فرمائی۔ جبکہ قائد طلباء جناب معظم شہزاد ساہی مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام،صاحبزادہ سیدمصطفٰی اشرف رضوی جامعہ حزب الاحناف،جناب شیخ طاہر انجم مرکزی صدر المصطفٰی ویلفیر سوسائٹی پاکستان سٹیج کی زینت بنے،

 مصطفائی تحریک کے صوبائی رہنما جناب سید ارشد گیلانی  نے اولیاء کے لنگر اور نظر کی بات کی۔ جناب محمد ارشد تبسم ایڈوکیٹ صوبائی صدر جنوبی پنجاب نے مردِ قلندر کے در پر حاضری کو خوش قسمتی قرار دیا۔

 جناب ذوالفقار حیدر سیالوی صدر پنجاب شمالی  داتا گنج بخش ہجویری کے ہاں حاضری قبول ہونے کی نوید سنارہے تھے،  جناب معظم شہزاد ساہی مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام نے عشق مصطفٰےﷺ کے فروغ کی بات کی۔

قائد تحریک جناب غلام مرتضٰی سعیدی مرکزی امیر مصطفائی تحریک نے خطبہ صدارت میں اولیاء کی فکر اور سوچ کو پھیلانے کا عہد کیا۔اور مصطفائی تعلیمات پاکستان کی خوشخبری سنائی۔ اور مصطفائی ایپ کی اہمیت کو واضح کیا۔

 مرکزی رہنما جناب میاں شہزاد احمد مصطفائی ، جناب اصغر علی ورک  کے علاوہ ڈویژنل صدور نے دل سے لفظوں کے چراغ روشن کیے۔ اور جناب سید مصطفٰے اشرف رضوی صاحب نے احباب کے لیے دعائے خیر فرمائی۔ کہ اللہ رب العزت اس کاوش کو قبول فرمائے اور یونہی یہ سعادت عطا فرماتا رہے۔

جناب حافظ قاسم مصطفائی سیکرٹری جنرل مصطفائی تحریک نے نظامت کے فرائض  انجام دیتے ہوئے، ایک پروقار اور مسحورکن تقریب کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

مصطفائی لنگر کا افتتاح بدست قومی ہیرو،کپتان پاکستان کبڈی ٹیم محمد شفیق چشتی ، سید سعیدالحسن شاہ وزیر اوقاف پنجاب اورجناب شیخ طاہر انجم مرکزی صدر المصطفٰی ویلفیر سوسائٹی پاکستان نے کیا۔

پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی عرس کے 3 دن مصفائی لنگر جاری رہا۔   جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی  سے تعلق رکھنے والے  افراد نے شرکت کی۔ وہاں خاص طور پر وکلاء ، دانشور، ،چیمبر آف کامرس ،سیکورٹی فورسز،علماء ، شعبہ تعلیم سے وابستہ ذمہ داران اور کثیر تعداد میں پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپلز نے شرکت کی۔

مصطفائی فاؤنڈیشن پاکستان کے چیرمین  جناب محمد اسلم الوٰری ، جناب غفران سرور نائب صدر انجمن طلباء اسلام ،جناب شہزاد احمد بھٹی ماسٹر ٹرینرشعبہ تعلیم شرکت فرمائی، جبکہ المصطفٰی ویلفیر سوسائٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جناب خواجہ صفدر امین  نے مصطفائی فاؤنڈیشن اور المصطفٰی ویلفیر سوسائٹی کی میٹنگزکو آرگنائز کیا،جبکہ   منتظمِ اعلی  جناب اعجازفقہی ایڈوکیٹ صاحب  نے ان تقریبات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے  میں ناقابل فراموش   خدمات  سر انجام دیں۔ 

مصطفائی لنگر کے ساتھ ساتھ  مصطفائی تنظیمات کی مختلف میٹنگزجیسےمصطفائی تعلیمات پاکستان اور مصطفائی فاؤنڈیشن کے اجلاس منعقد ہوئے۔ پنڈال میں انجمن اساتذہ پاکستان کا ممبر سازی کیمپ ،مصطفائی تحریک پاکستان  کا مصطفائی ایپ اور مصطفائی تعلیمات کیمپ ، انجمن طلباءاسلام کا لٹریچر کیمپ، المصطفٰی ویلفیر سوسائٹی کا میڈیکل کیمپ نمایاں تھے۔




 














کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.