اہم خبریں

8 اکتوبر 2005ء کا زلزلہ اور مصطفائی فاونڈیشن کا کردار 💓 محمد اسلم الوٰری



💓 8 اکتوبر 2005ء کا زلزلہ اور مصطفائی فاونڈیشن کا کردار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے اس بات پر فخر ہے کہ المصطفی ویلفئر سوسائٹی اسلام آباد اور مصطفائی فاونڈیشن پاکستان کے ذمہ دار عہدے دار کی حیثیت سے میں بھی ان چند خوش بخت افراد میں شامل تھا جنہوں نے 5 اکتوبر 2005ء کے زلزلہ کے نتیجہ میں ہولناک تباہی سے متاثرہ ہزاروں خاندانوں کی فوری امداد و بحالی کے لئے 35 مصطفائی خیمہ بستیوں میں چالیس ہزار سے زائد متاثرین کے فوری تحفظ اور ان کی غذائی ضروریات کی کفالت کے عظیم پروگرام کی تشکیل و تکمیل میں تاریخی کردار ادا کیا۔ مصطفائی رضاکاروں کے لئے یہ بات ہمیشہ فخر و اعزاز کا باعث رہے گی کہ اس کی قائم کردہ مصطفائی خیمہ بستیوں کو عالمی معیار کے کڑے معیارات پر جانچنے کے بعد حکومت پاکستان نے اسلام آباد ایچ  الیون کی خیمہ بستی کو وزیراعظم پاکستان شوکت عزیز اور مظفرآباد تھوڑی کیمپ کی مصطفائی خیمہ بستی کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان اور صدر پاکستان پرویز  مشرف کے دورہ کے لئے منتخب کیا جس کی عالمی ذرائع ابلاغ نے خوب پذیرائی کی اور مصطفائی رضاکاروں کا نام اکناف عالم میں سنائی دیا۔
زلزلہ کے فوری بعد اسلام آباد میں مصطفائی فاونڈیشن کی انتظامیہ کے ہنگامی اجلاس میں صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر ملک بھر کی المصطفی ویلفئر سوسائٹیوں سے رابطہ کرکے ان کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مظفر آباد میں موجود جناب اسحاق ظفر مرحوم حنیف حجازی اور  شعیب سلہری سےمشاورت کے بعد خوراک اور رضاکاروں  کی پہلی کھیپ کی  مظفر آباد روانگی کے بعد حضرت سہیلی سرکار رح کے مزار پرانوار پر بے خانماں  و برباد اور زخموں سے چور زلزلہ متاثرین کے لئے مصطفائی لنگر  سے ریلیف سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوا۔امداد و بحالی کی سرگرمیوں کو مربوط کرنے کے لئے میاں فاروق مصطفائی احمد عبدالشکور مناف الانہ پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی۔ مذکورہ رہنماوں کی زیر نگرانی فاونڈیشن سے وابستہ سوسائٹیوں کے مابین مضبوط رابطہ اور تعاون کے فروغ کے لئے المصطفی ویلفئر سوسائٹی نیٹ ورک تشکیل دیا گیا۔ مرحوم اسحاق ظفر ، ڈاکٹر حمزہ مصطفائی ، مرحوم عطا ء المصطفی نوری ڈاکٹر ظفر اقبال نوری حنیف حجازی خواجہ صفدر امین اشفاق چوہدری شیخ طاہر انجم و برادران عابد قادری  یعقوب قادری شہید مظہر سلیم حجازی ممتاز ربانی ڈاکٹر تسلیم قریشی ریاض الدین  نوری منیر مغل و برادران حافظ طارق محمود ملک غلام مرتضی سعیدی حافظ محمد سلیم مرحوم انوار قریشی ایڈووکیٹ منیر وارثی محمد فیاض جوئیہ احمد وقار مدنی راشد گردیزی احسن محبوب شعیب سلہری ہارون الرشید احمد حافظ محمد اقبال شاہد چوہدری  وقار مدنی اور  ملتان جھنگ منڈی بہاءالدین قصور پھالیہ لاہور مظفر آباد سوات جہلم سوہاوہ دینہ سمیت پاکستان بھر سے مصطفائی تنظیمات سے وابستہ مصطفائی اسکولوں فلاحی اداروں اور رضاکاروں نے ملکی و غیر ملکی اداروں مسلح افواج اور مخیر حضرات کے تعاون سے عالمی معیار کی مصطفائی خیمہ بستیوں کے انتظام انصرام متاثرین کی امداد و بحالی اور ان کی نگہداشت اور مالیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا۔ امداد و بحالی کے اس تمام عمل میں کلیدی کردار میاں فاروق مصطفائی کی سربراہی میں مصطفائی فاونڈیشن کے قائدین اور انتظامیہ نے ادا کیا۔
مصطفائی خیمہ بستیوں میں  قیام پذیر ہزاروں بے گھر اور بے آسرا خواتین بچوں اور ضعیف و عمر رسیدہ افراد کو ملک اور بیرون ملک مصطفائی برادری کے افراد و تنظیمات کے تعاون و اشتراک سے اربوں روپے مالیت کی معیاری خوراک موسم کے مطابق لباس بستر  ادویات تعلیمی سہولیات اور دیگر ضروریات زندگی کی بلا تعطل فراہمی کا انتہائی شفاف انداز میں بندوبست کرنا مصطفائی فاونڈیشن اور اس سے وابستہ المصطفی ویلفئر سوسائٹیوں اور رضاکاروں کے کی خداداد  صلاحیتوں کا مظہر ہے۔
 اللہ کریم اس کار خیر میں کسی بھی نوع کی خدمات اور کردار ادا کرنے والے تمام معلوم و نام معلوم مصطفائی رضاکاروں کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔مرحوم قائدین و کارکنان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ہمیں پھر اسی جذبہ جوش و خروش اور اخلاص سے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.