اہم خبریں

مصطفائی تحریک ڈسکہ کے زیر اہتمام ضیافت میلاد 🍨 رپورٹ: محمد اعظم سعید ایڈووکیٹ

 


   مصطفائی تحریک ڈسکہ کے زیر اہتمام ضیافت میلاد کی تقریب غلام مرتضیٰ سعیدی مرکزی امیر مصطفائی تحریک پاکستان. مولانا فاضل صابری امیر جماعت  اہلسنت ڈسکہ, محمد جمیل چشتی سابق ناظم ATI ڈسکہ, توحید اقبال بٹ سابق ناظم ATI ڈسکہ, حافظ یامین مصطفائی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت ڈسکہ, میاں محمد ناصر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک ڈسکہ  نے خطاب کیا.


 

🍨آج میلاد مصطفےٰ  منانے والوں کے لئے چیلنج ہے جب فرانسیسی حکمرانوں نے ہمارے آقا علیہ الصلوۃ واسلام کی شان میں  ہرزہ سراہائی کی جسارت کی! ہے اور ہم سراپا احتجاج ہیں لیکن کیا صرف ایسے احتجاج سے جس میں ہم اپنے ہی ملک میں اپنے ہی لوگوں کے جان ومال کو نقصان پہنچا کر گستاخان رسول صل اللہ علیہ والہ و سلم سے بدلے لے سکتے ہیں نہیں ہرگز نہیں اس سے ہم صرف اپنا ہی نقصان کر تے ہیں ہاں اگر ہم ان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں ایک کام کرنا ہو گا وہ ہے ان کی معشیت کی تباہی اگر ہم یہ کر لیں تو  وہ ترقی یافتہ نہیں رہیں گے ان کا گھمنڈ ٹوٹ جائے گا اور ہم ان سے بزور بازو بدلہ لے سکیں گے اور آج ہم میلادالنبی کے اس موقع پر عہد کریں کہ ہم فرانس کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کرتے ہیں ہم ان کی کوئی چیز نہیں استعمال نہیں کریں گے. مصطفائی تحریک اس سال عید میلادالنبی کے موقع پر لوگوں کو یہی ترغیب  دینے  کے مشن کو لے کر نکلی ہے اور اس پیغام کو ملک کے طول و عرض میں  پہنچانے کا عزم رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار مصطفائی   تحریک پاکستان کے مرکزی امیر غلام مرتضیٰ سعیدی نے ڈسکہ میں مصطفائی تحریک ڈسکہ کے زیر اہتمام ضیافت میلاد کی ایک تقریب خطاب کرتے ہوئے کیا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فاضل صابری امیر جماعت  اہلسنت ڈسکہ نےکہا کہ جہاں ہم بچوں کی سالگرہ اور عقیقہ پر لاکھوں روپے خرچ کر دیتے ہیں وہاں ہمیں نبئ اکرم صل اللہ علیہ والہ وسلم کےمیلاد کی خوشی میں اس طرح کی تقریبات کا اہتمام کرتے رہنا چاہیے ,تقریب سے محمد جمیل چشتی سابق ناظم ATI ڈسکہ, توحید اقبال بٹ سابق ناظم ATI ڈسکہ, حافظ یامین مصطفائی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت ڈسکہ, میاں محمد ناصر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک ڈسکہ  نے بھی خطاب کیا.اور تقریب میں مصطفائی تحریک اور انجمن طلباء اسلام کے ممبران اور شہر بھر  کی مختلف سنی تنظیموں کے نمائندوں اور شہریوں کی  کثیر تعداد نے شرکت کی. سابقین انجمن میں سے جناب سلیمان منہاس ضلعی صدر مصطفائی تحریک سیالکوٹ, محمد اعظم سعید ایڈووکیٹ نائب صدر مصطفائی تحریک شمالی پنجاب, ساجد نوید سابق ڈویژنل ناظم ATI گوجرانوالہ, آصف مغل سابق ضلعی ناظم ATI  سیالکوٹ. خرم شہزاد چیمہ ضلعی جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک سیالکوٹ نے  شرکت کی. تقریب کے میزبان چوہدری ظہیر نذیر صدر مصطفائی تحریک ڈسکہ تھے جنہوں نے حاضرین کے لئے خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.