اہم خبریں

مصطفائی مقابلہ حسن نعت 💠 رپورٹ:سعید علی عمران

 


 

 

 💠 مصطفائی مقابلہ حسن نعت تاندلیانوالہ 💠  رپورٹ : سعید علی عمران

 تیسرا مصطفائی مقابلہ حسن نعت جامع مسجد بغدادی میں انعقاد پذیر ہوا۔ جس کی صدارت جناب میاں   شہزاد احمد مرکزی رہنما مصطفائی تحریک پاکستان نے فرمائی ۔ جبکہ مہمانان خصوصی میں جناب میاں ضیاءالحق صدر انجمن آڑھتیاں تاندلیانوالہ ، جناب محمد عرفان ساہمل صوبائی نائب ناظم انجمن طلباءاسلام پنجاب، ڈاکٹر محمد علی احمدصاحب سابق رہنما ATI،جناب راشد نواز شاہ گیلانی خلیفہ مجاز چورہ شریف اور حاجی محمد طارق یوسفی خلیفہ مجاز پیلے گجراں شریف شامل تھے۔

نقابت کے فرائض سعید علی عمران ڈویژنل صدر مصطفائی تحریک فیصل آباد نے ادا کیے۔ جناب میاں شہزاد احمد نے اپنے دست مبارک سے جناب جلال الدین محمد اکبر صدر مصطفائی تحریک تاندلیانوالہ ، جناب محمد شفیق شاہد صدر مصطفائی نعت کونسل،جناب سر طارق پرویز صدر المصطفٰی  ویلفیئر سوسائٹی تاندلیانوالہ کو چادر اعزاز سے نوازا۔

کلامِ الہٰی کی سعادت جناب رانا امجد امیر نے  حاصل کی۔ اورتلاوتِ فرقان حمید کی صداؤں سے ایک پرکیف سماں باندھ دیا۔  مصطفائی مقابلہ حسن نعت شروع ہوا۔ تو سفید لباس اور سندھی اجرکوں میں ملبوس طالب علموں نے اس خوبصورت انداز میں نبی رحمت ﷺ  کی مدح سرائی کی۔ کہ محفل پر ایک روحانی وجد طاری ہوگیا۔ اور ہر آنے والے نے پہلے والوں سے بڑھ کر خوش اسلوبی سےمحبوب خدا کی ثناء خوانی کی سعادت حاصل کی۔ 

میاں شہزاد احمد مصطفائی کا خطاب عشق رسولﷺ کے تقاضے ،عید میلادالنبیﷺ منانے کے آداب اور ضرورت پر مبنی تھا۔  دوران خطاب مسجد آمد مصطفٰی مرحبا مرحبا  کے پر جوش نعروں سے گونجتی رہی ،حاضرین محفل کا آقا کے میلاد پر جوش و  جذبہ قابل رشک تھا۔سرکارﷺ کے دیوانے میاں شہزاد احمد مصطفائی کی عشق ومستی کی باتوں پر جھومتے رہے، اور سر دھنتے رہے۔

  چادر اعزاز   جناب محمد اویس مصطفائی لاہور،جناب عباس مغل سابق ڈویژنل رہنما ATI لاہور, جناب ندیم احمد بٹ، جناب میاں نوید احمد، مرزا شیر خان حاصل کی۔ جبکہ جناب ملک قمر حیات پرنسپل اپیکس سکول  نے پوزیشن ہولڈرز میں مصطفائی عید میلاد گفٹ تقسیم کیے۔ 

کثیرتعداد میں علمائے کرام  جن میں جناب محمد تعظیم مصطفائی، جناب قاری خضر حیات، جناب قاری عبدالقیوم عطاری،جناب حافظ یاسرعرفات صابری نےمحفل میں شرکت فرمائی۔ فیضِ نگینہ نعت اکیڈمی کے جناب عامر سہیل یوسفی، ملک محمد ساجد، جناب محمد راشد SDO اریگیشن لاہور. سر شفقت علی عطاری صاحب، مبین جلال اور طلحٰہ جلال کا پروگرام کے انعقاد میں خاص تعاون رہا۔

 


























































کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.