جناب امیر تحریک محترم غلام مرتضٰی سعیدی صاحب اور مرکزی جنرل سیکرٹری جناب حافظ محمد قاسم صاحب.
حضور آپ کا ورک مثالی ہے. جس کے لیے آپ مبارکباد کے مستحق ہیں. اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ اسی تسلسل کو جاری رکھیں گے. آپ نے اس مختصر عرصے میں مصطفائی تحریک کو ایک نئے ڈھانچے میں بدل دیا ہے.
یقیناً آپ مصطفائی رضا کاروں کے روشن مستقبل کے لیے بھی کام کر رہے ہوں گے. قائدین محترم میں آپ کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہوں گا. ہمارے انجمن طلباء اسلام کے سابقین بہت سے ایسے ہیں. جن کی اپنی فیکٹریاں, کمپنیاں, ملیں اور بڑے بزنس ہیں. اللہ تعالیٰ ان کے کاروبار میں برکت ڈالے.
حضور! ہمارے کچھ کارکن جنہوں نے اپنی زندگی کے 20,25سال انجمن طلباء اسلام میں گزارے. انہوں نے اپنی جوانیاں مادر فکری کے لئے صرف کی. جنہوں نے عشق مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شمع کو گھر سے مکتب, مکتب سے معاشرے تک پہنچایا. آج ہمارے کچھ دوست ایسے ہیں جو غربت کی انتہائی نچلی لکیر پر ہیں. وہ پرامید نظروں سے کبھی ادھر دیکھتے ہیں کبھی ادھر دیکھتے ہیں. آپ ان کی داد رسی کے لئے ان سابقین سے رابطہ کریں جو بزنس مین ہیں کہ ان سابقین انجمن کے لئے جو بے روزگار ہیں. روزگار دلوایا جائے.
یقیناً آپ کا یہ قدم مصطفائی معاشرے میں انقلاب برپا کر دے گا. اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین.
از خود تحریر! اسد علی حجازی جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک تحصیل احمد پور سیال ضلع جھنگ
.
.ادارہ مصطفائی نیوز
نوٹ : مصطفائی تحریک اس پہلو پر جامع ورک کر رہی ہے۔ انشاء اللہ جلد بہتر نتائج ملیں گے۔(مصطفائی نیوز )
ماشاءاللہ.. مصطفائ نیوز مصطفائ برادری لر مربوط کرنے اور اہم سرگرمیوں کی تشہیر میں اہم کردار ادا کررہا ہے. اللہ کریم مزید ترقی عطاء فرماۓ آمین بجاہ سیدالمرسلین
جواب دیںحذف کریںبہت شکریہ محترم آپ کے الفاظ ہمارے لیے بہت قیمتی ہیں۔شکریہ
حذف کریں