اہم خبریں

قائد تحریک کاحضرت خواجہ محمد حمید الدین سیالوی رح کی وفات پر اظہارِ تعزیت

 

 

 قائد تحریک کاحضرت خواجہ محمد حمید الدین سیالوی رح کی وفات پر اظہارِ تعزیت

مصطفائی تحریک کے مرکزی امیر غلام مرتضٰی سعیدی اور سیکرٹری جنرل حافظ محمد قاسم مصطفائی  نے نائب شیخ الاسلام ، امیر شریعت صاحبزادہ پیر  محمد حمید الدین سیالوی کی وفات پر سیال شریف سے وابستہ مریدین اور بالخصوص صاحبزدگان سے اظہارِتعزیت کرتے ہوئے اسے عالمِ اسلام کا عظیم نقصان قرار دیااور کہا کہ ان کی دینِ اسلام اور تصوف کے لیےخدمات ایک روشن اور سنہری باب ہے۔ آستانہ عالیہ سیال شریف نے ہر معاملہ میں عالمِ اسلام اوربالخصوص مسلمانان پاکستان کی راہنمائی کی ہے۔اللہ کریم ان کی خدمات کو قبول کرے۔ انہوں نے مصطفائی رضا کاروں کو یہ  ہدایت بھی کی کہ ملک بھر میں حضورامیر ملت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیےقرآن خوانی اور تعزیتی ریفرینسز کا اہتمام بھی کیا جائے۔

 

 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.