اہم خبریں

مصطفائی معاشرے کے قیام کی تگ و تاز میں مصروف ہمارے مصطفائی دوستوں کے نام

 

 

مصطفائی معاشرے کے قیام کی تگ و تاز میں مصروف ہمارے مصطفائی دوستوں کے نام  

رشحاتِ قلم: سعید علی عمران 

            کسی تنظیم یا ادارہ کا پروان چڑھنا ، کسی جدوجہد کا کامیابی سے ہمکنار ہونا۔ اس بات کے مرہونِ منت ہے ۔ کہ  اس تنظیم کے کارکنان کتنے تربیت یافتہ ہیں۔  اس کاز کے لیے کتنے سنجیدہ اور مخلص ہیں۔ تنظیمی نظم و ضبط کا معیار کیا ہے۔ 

اگردیکھیں ۔ کہ آج ہم کہاں کھڑے ہیں۔  کیا ہم اطاعت امیر کے فریم ورک پر پورا اترتے ہیں۔ کیا تنظیمی ڈسپلن ہماری گھٹی میں پڑا ہے۔ یا صرف زبانی دعوے تک ہی محدود ہیں۔ مرکز سے صوبہ، صوبہ سے ضلع ،یونین کونسل کی سطح کے عہدہ داران  ! کیا ہم اپنا محاسبہ کر سکتے ہیں۔ 

یا ہمارا جذبہ من حیث القوم صرف نعرے بازی تک ہی محدود ہے۔ آج ہم اپنے ضمیر سے پوچھیں۔ کہ  مرکز کی طرف سے مصطفائی ایپ بھیجی گئی تھی۔  کیا ہم نے ایپ انسٹال کر لی ہے۔ کہ نہیں۔

ایپ میں کوائف درج کرنے کا کہا گیا ۔ کیا ہم نے درج کر دیئے ہیں کہ نہیں۔

ماہانہ فنڈ جولائی سے شروع ہوا تھا ۔ ہم میں سے کتنوں نے وہ فنڈ بھیجا ،کتنے مہینے بھیجا۔اور وہ فنڈ بھی کتنا ، صرف 10 روپے روز

 چمن  میں میری تلخ  نوائی گوارہ  کر

کہ زہر بھی کرتا ہے۔ کبھی کارِ تریاقی

پھر ہم دیکھیں کہ ہم میں کتنی احساس ذمہ داری ہے۔ اور اس کے بعد ہم بلندوبانگ دعوے کریں۔  نعرے لگائیں۔ تب ہی معاشرے کے سدھار کی بات ہمیں زیب دیتی ہے۔

خدا را !  سوچیں ، سمجھیں ، عمل کریں۔  اور عمل سے پتا چلے کہ ہم بھی  مصطفائی ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.