اہم خبریں

تقریبِ حلف برداری مصطفائی تحریک ضلع گجرات

 


 

 مصطفائی معاشرے کا قیام ہماری منزل ہے  جو ہر انسان کے لیے سلامتی عدل اور سلامتی وسکون کا پیغام ہے۔
     تقریبِ حلف برداری
       وجنرل میٹنگ کا شاندار اور ولولہ انگیز پروگرام مصطفائی تحریک ضلع گجرات  منعقد ہوا۔
مہمان خصوصی
 محترم المقام قائد محترم حافظ محمد قاسم مصطفائی صاحب۔
سیکرٹری جنرل مصطفائی  تحریک پاکستان۔
مہمان ذی وقار
 محترم المقام مظہر سلیم حجازی صاحب ۔
جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک پنجاب۔
زیر صدارت : ڈاکٹر محمد اکرم مصطفائی صاحب ۔
صدر مصطفائی تحریک ضلع گجرات منعقد ھوا۔ جس میں تلاوت قرآن کریم علامہ ملک شہباز احمد چشتی صاحب نے پیش کی ۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم  مقبول احمد قادری نے پیش کیا ۔
اس کے بعد تعارفی نشست ہوئی ,
اور تحصیل گجرات کی سابقہ کارکردگی اور آئندہ کا لائحہ عمل  ملک شہباز احمد چشتی صدرتحصیل گجرات   اور پروفیسر محمد  کاشف شریف مصطفائی صاحب جنرل سیکرٹری تحصیل گجرات   اورتحصیل کھاریاں کی سابقہ کارکردگی محمد جمیل مصطفائی صاحب صدر تحصیل کھاریاں  نے پیش کی ۔ جب کہ ضلع گجرات کی کارکردگی اور آئندہ کا لائحہ عمل  چوہدری ناصر عباس وڑائچ ضلعی جنرل سیکرٹری نے پیش کیا۔   
اس کے بعد قائد محترم ڈاکٹر ڈاکٹر ظفر اقبال نوری صاحب نے بیرونِ ملک سے لائیو ولولہ انگیز اورمنزل نواز ، پرجوش کارکنان سے خطاب فرمایا اور اس کے بعد محترم المقام مظہر سلیم حجازی جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک  پنجاب نے مصطفائی تحریک کے کام کو تیز تر کرنے کے موضوع پر خطاب کیا اس کے بعد خصوصی خطاب   قائد محترم حافظ محمد قاسم مصطفائی  صاحب نے خوب صورت اور منفرد انداز میں مصطفائی تحریک کا کام کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے کے موضوع پر کارکنان سے خطاب فرمایا۔ اور ضلعی اور تحصیل عہدیداران سے حلف لیا ۔ اس کے بعد ڈاکٹر محمد اکرم مصطفائی ضلعی صدر مصطفائی تحریک گجرات قائدین اور ضلعی کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا۔اجلاس میں حکیم شہباز الحسن قادری چیف ایڈیٹر  ماہنامہ قومی جذبہ ۔ فیض الرسول چٹھہ  پروفیسر راؤ نوید صادق نوید ۔ شبیر احمد شہری۔ محمد فہیم ۔ حافظ محمد شفیق تبسم  ملک ملک عطرت علی چوہدری آفتاب احمد ہنجرا محمد اسماعیل مصطفائی ۔ محمد شافع محمد اویس مصطفائی ۔ چوہدری زبیر شادیوال اور دیگر نے شرکت اور   ۔ درود و سلام اور خصوصی دعا اور مصطفای لنگر کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا ۔
مصطفائی تحریک ضلع گجرات کے تمام عہدیداران اور سابقین انجمن نے خصوصی شرکت کی۔

 





 

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.