اہم خبریں

اعلامیہ اجلاس صوبائی مشاورتی کونسل 15، 16 اگست 2020 💭 مظہر سلیم حجازی جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی

 


💭  اعلامیہ
اجلاس صوبائی مشاورتی کونسل ، مصطفائی تحریک پنجاب ، شمالی
منعقدہ جامعہ مہریہ نصیریہ ، نوشہرہ وادی سون ضلع خوشاب
مورخہ 15 ، 16 اگست 2020

الحمدللہ
 مصطفائیوں کے دیس وادی سون کے پرفضا صدر مقام  نوشہرہ میں مصطفائی تحریک شمالی پنجاب کا مشاورتی اجلاس جامعہ مہریہ نصریہ کے شاندار کیمپس میں 15،16 اگست 2020 کومنعقد ہوا ، جس میں پنجاب شمالی کے اضلاع اور ڈیویژنز کے 56 مندوبین نے شرکت کی
تلاوت اور محمد کامران و نصیر احمد رضا کی نعت کے بعد
پہلی نشست کا آغاز ھوا ، تعارف کے بعد  میزبان جناب ملک آفتاب اعوان  صدر سرگودھا ڈویژن نے قائدین کی خدمت میں خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

نشست کی صدارت صدر پنجاب جناب برادرم ذوالفقار حیدر سیالوی صدر پنجاب شمالی نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی  جناب غلام مرتضٰی سعیدی مرکزی امیر مصطفائی تحریک پاکستان تھے
1۔۔۔۔ اپنے کلیدی خطاب میں امیر تحریک نے مصطفائی معاشرے کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مندوبین کی زمہ داریوں اور عصری تقاضوں سے عہدہ برا ھونے پر زور دیا،
امیر مرکزیہ نے مصطفائی تحریک پاکستان کی طرف سے ""مصطفائی تعلیمات ""
کے نام سے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ، اسلام آباد میں ادارے کی رجسٹریشن ،  ادارے کے قیام ، غرض و غایت  اور اہداف پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
شرکا نے ادارہ مصطفائی تعلیمات
کی اعلی ترین قانونی حیثیت میں بطور پیشہ وارانہ نظم رجسٹریشن اور مستقبل کے لائحہ عمل کو سراھا۔ جبکہ مرکز کے زیر انتظام رفقا کے لیے امداد باہمی سمیت مختلف اداروں اور نظم و نسق کے قیام کو بھی خوش آئند قرار دیا گیا۔
صدارت جناب ذوالفقار حیدر سیالوی صاحب صوبائی صدر پنجاب شمالی نے فرمائی۔
2۔۔۔۔ جناب حافظ محمد قاسم مصطفائی صاحب مرکزی سیکرٹری جنرل نے تحریک کی طرف سے جاری کردہ  ایپ کی کارکنان کے لیے  ضرورت و اہمیت پر زور دیا اور اس ایپ کو تنظیمی روابط اور تنظیم کے مالیاتی نظام کی بہتری اور استحکام کی جانب مثبت قدم قرار دیا ، شرکا نے مرکز کی جانب سے ایپ کے اجرا کو ایک تاریخی اور اہم قدم قرار دیا۔
3۔۔۔۔ اجلاس میں زرائع رسل و رسائل اور سوشل میڈیا کے جدید رجحانات اور ان کا مثبت استعمال کے موضوع پر
"ایپ مصطفائی نیوز "
کے نگران جناب سعید علی عمران ڈویژنل صدر فیصل آباد نے مصطفائی نیوز اور سوشل میڈیا کے بدلتے رجحانات اور در پیش چیلنجز کے موضوع پر قائدین مصطفائی تحریک کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر سب شرکا سے درخواست کی گئی کہ وہ تازہ ترین تنظیمی پیش رفت سے آگاہ رھنے کے لیے ، تیزی سے قارئین میں مقبول ھوتے ھوئے  
ایپ مصطفائی نیوز
سے جڑیں اور تنظیمی روابط کے استحکام کا ذریعہ بنیں۔  
 4۔۔۔۔ تربیتی نشست سے ممتاز ماہر تعلیم رفیق انجمن جناب  محمد احسان اعوان نے بھی خطاب کیا اور تعلیم کے میدان میں اسلام اور نظریہ پاکستان کے مقابل بدیسی تعلیمی مواد کے فروغ اور درپیش خطرات سے سامعین کو آگاہ کیا۔
5۔۔۔ جبکہ اپنے صدارتی خطاب قائد پنجاب جناب ذوالفقار حیدر سیالوی نے کہا کہ مصطفائی تحریک کی سرگرمیاں اسلام اور نظریہ پاکستان کے دفاع کی ضامن ہیں۔ مصطفائی تحریک کے کارکنان عزم نو کنونشن کے موقع پر نہ صرف اپنی بھر پور عددی طاقت کا مظاہرہ کریں گے بلکہ بھر پور تنظیمی نظم کی عکاسی بھی کریں گے انہوں نے اضلاع کی سطح پر رفقا کو بھرپور رابطے میں لانے سمیت نظریاتی ، فکری اور  تربیتی نشستوں کے انعقاد پر زور دیا۔
تربیتی اور مشاورتی اجلاس کے اختتام پر مندرجہ ذیل امور پر اتفاق رائے ھوا ۔۔۔۔
1۔۔۔۔ جناب راحیل حق اور جناب پیر سعید احمد چشتی نجی سکولوں کے نئے تنظیمی ڈھانچے کے خد و خال بارے دو ماہ میں تجزیاتی رپورٹ۔پیش کریں گے
2۔۔۔۔ اجلاس میں تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے قانون 295 سی کے تحفظ کا عزم کیا گیا
3۔۔۔۔ مصطفائی افکار کے نمائندہ ، "
مصطفائی تعلیمات پاکستان"
کے نام سے اعلی سطح پر رجسٹرڈ ادارہ کی رجسٹریشن کے عمل کو خوش أئند قرار دیا گیا ۔۔۔۔
4۔۔۔۔ اجلاس میں تحریک کے وابستگان کے لیے امداد باہمی کی طرز پر نظم کے قیام کی بھر پور حوصلہ افزائی کی گئی اور تعاون کا عزم کیا گیا
5۔۔۔۔ شرکا نے اس امر پر اتفاق کیا کہ مالیات کا نظام کسی بھی تنظیم کے استحکام کی ضمانت ھوتا ھے ، اس لیے ہر سطح کے زمہ داران اور کارکنان متعلقہ فون نمبر پر مرکز کو کم از کم 300 روپیہ ماہانہ اعانت بھیجنے کے پابند ھوں گے ۔
6۔۔۔۔ کرونا وبا کے خاتمے کے صورت میں مصطفائی افکار کی ترین کا علمبردار
عزم نو کنونشن اکتوبر 2020 میں لاھور میں منعقد ھو گا ۔
7۔۔۔۔ عرس مبارک تاجدار پاک و ہند حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رح کے موقع پر کرونا وبا کی آڑ میں  تقریبات کو محدود کرنے کے حکومتی فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا گیا ۔
8۔۔۔۔ عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف منکرین ختم نبوت ، قادیانیوں اور دیگر شرپسندوں کی کارروائیوں اور سرگرمیوں کا ھر محاذ پر مقابلہ کرنے کے لیے کارکنان کی علمی اور فکری تربیت کے لیے ضلعی سطح پر تربیتی نشستوں کے اہتمام کا فیصلہ کیا گیا۔
9۔۔۔۔ نسل نو کی بہتر تربیت کے لیے ہر سطح پر کارکنان انجمن کی معاونت ، رہنمائی اور حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا۔  
10.... فیصل آباد ، سرگودھا ، گوجرانولہ ، فیصل آباد اور ساہیوال ڈیویژن کی تنظیمی صورت حال پر جناب ڈاکٹر تیمور خان ، ملک آفتاب اعوان ، محمد اقبال ہنجرا ،  سعید علی عمران ، پیر سعید چشتی نے رپورٹ پیش کی جس پر اطمینان کا اظہار کیا۔
12۔۔۔۔اجلاس میں گجرات سے  محمد اکرم مصطفائی اور ناصر وڑائچ ، منڈی بہاوالدین سے محمد اسلم جنجوعہ ، جھنگ سے سلیمان مصطفائی ، خوشاب سے راجہ ندیم حیدر ، سرگودھا سے ۔۔۔۔۔۔ گوجرانولہ سے نصیر نقشبندی ، فیصل آباد سے اکبر علی شیرازی ضلعی جنرل سیکرٹری ، ننکانہ صاحب سےرانا جماعت علی ،لاھور سے عہدیداران نے اپنے اپنے اضلاع کی نمائندگی کی

تقریب کے اختتام پر راقم الحروف نے قائدین مرکزیہ سمیت جناب خالد مسعود گنجھیرا  ، جناب ملک آفتاب اعوان  صدر سرگودھا ڈویژن، جناب محترم محمد ارشد مصطفائی ، ناظم تربیت گاہ جناب  اقبال احمد اعوان ، سینیر رفیق انجمن جناب ملک احسان احمد اعوان ،  جناب ندیم حیدر جنجوعہ ، جناب محمد عمران مصطفائی ، جناب سلطان العارفین  سمیت  تحصیل نوشہرہ وادی سون کے تمام کارکنان و رہنمایان  کو پنجاب کابینہ کی جانب سے تقریب میں شرکت اور مثالی تقریبات کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

  جناب ڈاکٹر محمد تیمور خاں صاحب نے فیصل آباد ڈویژن ، جناب محمد علی قمر ڈوگر صاحب نے لاہور ڈویژن ، جناب محمد اقبال ہنجرا صاحب نے گوجرانوالہ ڈویژن سمیت  پنجاب شمالی کے تمام اضلاع نے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ تربیت گاہ اور صوبائی عاملہ کے اجلاس کے اختتام پر رفیق انجمن جناب جاوید اقبال کھارا  نے دعا ئے خیر کی سعادت حاصل کی ۔ آپ سے گزارش ھے کہ سرکلر کے جملہ مندرجات پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ بالخصوص  اپنے شہر / ضلع میں ختم نبوت کے حوالے سے کارکنان کی تربیت کے لیے ماہانہ نشست کا اہتمام یقینی بنائیں ۔
 
والسلام راہ حق میں آپ کا ہمسفر
مظہر سلیم حجازی
جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی
20 اگست 2020

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.