اہم خبریں

صاحبِ کشف المحجوب کی نگری میں مصطفائیوں کا عزم نو. . . . . . . . . .👀 رپورٹ: سعید علی عمران مصطفائی نیوز


صاحبِ  کشف المحجوب کی نگری میں مصطفائیوں کا عزم نو 

👀  رپورٹ: سعید علی عمران مصطفائی نیوز

 تنظیموں کی نمو وپرداخت تقاضہ کرتی ہے ۔ کہ جذ بِ دروں کے ساتھ ساتھ اسے فکر نو سے بھی  نوازا جائے۔ یقین کی پختگی اور اخلاصِ عمل آکسیجن کا کام کرتی ہے۔ صالح فکر ونظر مل جائے ۔اورمنزل بھی وہ ہوجس کے ساتھ نامِ کریم مصطفٰی ﷺ جڑا ہو، تو تنظیموں کا تحرک اور فعالیت اوج ثریا سے ہمکنار ہو جاتا ہے۔ جب سے افکارِتازہ کی حامل قیادت جناب غلام مرتضٰی سعیدی صاحب نے مصطفائی تحریک کی مرکزی امارت کی ذمہ داری اٹھائی۔  جناب حافظ قاسم مصطفائی صاحب  کو نیابت ملی۔ اور جناب ذوالفقارحیدر سیالوی صاحب کا جنوں ۔ تو بھٹکے ہوئے آہو پھر سوئے حرم کی طرف گامزن ہوئے۔

صاحبِ  کشف المحجوب کی نگری میں مصطفائیوں کا عزم نو تربیتی کنونشن منعقد ہوا۔ علم و شعورکی سوغات بانٹنے والی اہلسنت کی عظیم درسگاہ جامعہ نعیمیہ میں  28 فروری 2021کو جب رہبر مصطفائی تحریک جناب ڈاکٹر ظفر اقبال نوری صاحب تشریف لائے۔ تو شرکاء محفل کے جذبات  دیدنی تھے۔ سیدی مرشدی یا نبیﷺ یا نبیﷺ  کی صدائیں وجد آور تھیں۔

کرسی صدارت پر مصطفائی تحریک کے درویش صفت قائد جناب غلام مرتضٰی سعیدی متمکن ہوئے۔

قائد طلباء جناب محمد اعظم رانجھا صاحب مرکزی صدر انجمن طلباءاسلام نے خطاب کرتے ہوئےفرمایا۔کہ  کارکنان انجمن سے حضورﷺ کے نام مبارک کے علاوہ کسی اورکانام نہیں لیا جاتا۔ حضورﷺ کی شخصیت ہی ہماری امیدوں کا محور و مرکز ہے۔اور اس سال 1000 یونٹس کا قیام انجمن طلباء اسلام کا ٹارگٹ ہے ۔ 

جناب امانت علی زیب صاحب مرکزی صدر پاکستان فلاح پارٹی نے کہا کہ سیدی مرشدی کے نعرے لگاتے ہوئے۔ تعلیمی اداروں سے فارغ ہوئے۔ تو عملی زندگی کی حقیقتوں کا ادراک ہوا۔ تو فیصلہ کیا۔ کہ نظام مصطفٰی کے نفاذ کے لیےسیاسی جدوجہد کریں گے۔ 

جناب حمزہ مصطفائی صاحب نائب امیر جماعت اہلسنت پاکستان نے جناب پیر سید ریاض حسین شاہ صاحب مدظلہ عالی کا مصطفائی احباب کے لیے پیغام پڑھ کر سنایا۔ اور جناب ڈاکٹر ظفر اقبال نوری صاحب کی انجمن طلباء اسلام اور مصطفائی تحریک کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہا۔

 جناب ذوالفقار حیدر سیالوی  نے دل کی بات کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ضیاالامت  کے وصال پر آہ و بقا کرتے ہوئے کارکنان انجمن  کی نظریں جناب ڈاکٹر ظفر اقبال نوری صاحب کی طرف اٹھ رہی تھیں۔

جناب فاروق مصطفائی صاحب بانی رکن انجمن طلبا ء اسلام پاکستان ، مصطفائی فاؤنڈیشن کے جناب محمد اسلم الوری صاحب، المصطفٰی ویلفیر سوسائٹی پاکستان کے جناب شیخ طاہر انجم صاحب اور انجمن اساتذہ پاکستان کے  سید ارشد گیلانی صاحب بھی سٹیج کی زینت بنے۔

سعید علی عمران  اور ڈاکٹر تیمور خان ڈویژن فیصل آباد ،مصطفائیوں کے دیس وادی سون سکیسر سے جناب آفتاب احمد اعوان اور محمد ارشد مصطفائی ڈویژن سرگودھا،جناب پیر سعید احمد چشتی صاحب ڈویژن  ساہیوال ،جناب محمد علی قمر ڈوگر صاحب اور آفتاب احمد صاحب ڈویژن لاہور، جناب محمد اقبال شاد ڈویژن راولپنڈی اور جناب محمد اقبال ہنجرا صاحب نے ڈویژن  گوجرانوالہ کی نمائندگی کی۔

جناب پروفیسرصاحبزادہ احمد ندیم رانجھا صاحب نے مصطفائی تعلیمات پاکستان کے خدوخال  بیان کئے۔ اور اہمیت واضح کی۔

جناب ڈاکٹر ظفراقبال نوری صاحب نے رفقاء کرام کو تاکید کرتے ہوئے ایک رفیق ایک یونٹ کا پیغام دیااور فرمایاکہ  یہ سیدی یا رسول اللہ کے اس نام مبارک کا کمال ہے۔جو ہمارے سینوں پر لگا ہوا ہے۔ کیونکہ مصطفائی معاشرہ قرآنی معاشرہ ہے،مصطفائی معاشرہ ایمانی معاشرہ ہے،مصطفائی معاشرہ روحانی معاشرہ ہے۔آج جو دھڑکتے سینے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔ اس مادیت پرست دور میں اسے غنیمت جانیے۔

قائد تحریک جناب غلام مرتضٰی سعیدی صاحب نے خطبہ صدارت میں کہا کہ ہماری پہلی ترجیح سیدی مرشدی کانعرہ لگانے والے ہیں۔ہمارا ووٹ ہمارے نظریاتی ساتھی کے لیے ہے۔ ہماری جدوجہد،ہماری حمایت اپنے دوستوں کے لیے ہے،مصطفائی تعلیمات پاکستان  کے ساتھ  ہم نے اوپر والا ہاتھ بننا ہے۔ مصطفائی ایپ  کے ساتھ نئے دور کے چیلنجز کا سامنا کرنا ہے۔

 جناب اعجاز فقہی ایڈوکیٹ صاحب ، پنجاب ہائی کورٹ  بار کونسل کے نائب صدر کا الیکشن  جیتنے والے جناب مہر مدثر عباس مگھیانہ  ایڈوکیٹ صاحب ، ایم اے شاہین صاحب نائب صدر لاہور ڈسٹرکٹ بار کونسل ، پاکستان بار کونسل کے ممبر جناب افضل دھرالہ ایڈوکیٹ صاحب، جناب رائے صلاح الدین ایوبی ایڈوکیٹ صاحب ،طیب میر ایڈوکیٹ صاحب ناروال نے شرکت کی،

 ڈسکہ سےجناب  اعظم سعید صاحب صوبائی نائب صدر شمالی، خرم چیمہ صاحب ،جمیل چشتی صاحب سیالکوٹ ۔ ڈاکٹرتسلیم قریشی صاحب ، جناب محمد اصغر گجر صاحب لاہور،جناب پروفیسر طارق محمود باجوہ صاحب ،جناب رفاقت علی صاحب، جناب اکبر شیرازی صاحب، حاجی محمد انور ، جناب سجاد مصطفائی صاحب، جناب ہارون رشید صاحب فیصل آباد ،جناب ڈاکٹر محمد امتیاز سجاد قصور ، جناب محمد اسلم جنجوعہ منڈی بہاؤالدین ، اسجد علی بھٹی صاحب ممبر صوبائی مشاورتی کونسل، ڈاکٹر محمد اکرم مصطفائی گجرات ، جناب ملک نصیر نقشبندی صاحب گوجرانوالہ ،جناب سلیمان منہاس صاحب سیالکوٹ ، جناب ندیم حیدر صاحب خوشاب، جناب رشید تابانی صاحب ناروال، جناب راجہ حسن صاحب ضلعی کنونیئر چکوال، جناب نواز فریدی صاحب اوکاڑہ، جناب محمد سلیمان مصطفائی صاحب،ضلع  جھنگ سے 50 افراد پر مشتمل قافلہ نے کنونشن میں شرکت کی، المصطفٰی ویلفیئر سوسائٹی لاہور کے ورکرز ، جناب محمد علی خان کی سربراہی میں کنونشن انتظامات میں پیش پیش رہے۔ 

 نقابت کے فرائض جناب میاں شہزاد احمد مرکزی خازن نےبہ احسن  سرانجام دیئے۔ جبکہ  جناب ذوالفقار حیدر سیالوی صاحب صدر پنجاب شمالی ،جناب ارشد تبسم صاحب صدر پنجاب جنوبی، جناب مظہر سلیم حجازی صاحب ، جناب اصغر علی ورک صاحب ،جناب مولانا محمد صادق سیالوی  صرر ٹوبہ  خطاب کرنے والوں میں نمایاں رہے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل جناب حافظ قاسم مصطفائی صاحب نے متعدد قرار دادیں پیش کیں۔جومکمل اتفاق رائے سے منظور ہوئیں۔ اور مصطفائی تحریک فیس بک پیج اور مصطفائی نیوز ای میگزین کے بارے میں بات کی۔

آئی ٹی انچارج جناب محمد مسعود سیالوی صاحب کی کنونشن کے حوالے سے کاوشیں  قابلِ تحسین رہیں، جناب میاں شہزاد احمد صاحب ، جناب خالد آفتاب صاحب مرکزی پریس سیکرٹری ،جناب اویس مصطفائی صاحب کنونشن کی کامیابی کے لیے پیش پیش رہے، کراچی سے مرکزی نائب امیر دوم جناب محمد عابد ضیائی صاحب نے مصطفائی ٹی وی کے لیے کنونشن کی مکمل کوریج کی۔ اورپروگرام کے کامیاب انعقاد کے بعد مصطفائی احباب کے تاثرات ریکارڈ کیے۔

 

















































 

 

 

 


2 تبصرے:

  1. ماشاء اللہ اللہ کریم اپنے پیارے حبیب کے صدقے تمام احباب کی کوششوں اور کاوشوں کو قبول و مقبول فرماےُ آمین

    جواب دیںحذف کریں
  2. بہت نوازش جناب غزالی صاحب آپ کی محبت کا

    جواب دیںحذف کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.