اہم خبریں

کیا یہ تصویراساتذہ اور والدین کی تربیت کی عکاس ہے؟

 

اساتذہ اور والدین کی تربیت

یہ تصویرگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باگڑیاں گجرات کے باہر کی ہے۔۔ ایک طرف سے لڑکیاں آ رہی ہیں جب کہ دوسری طرف لڑکے جا رہے ہیں۔۔
رپورٹر نے یہ فوٹو بنائی اور آگے چل دیا۔۔۔ جب دفتر جا کر اس نے فوٹو غور سے دیکھی تو اسنے دیکھا کہ کوئئ بھی لڑکا کسی لڑکی کی طرف نہی دیکھ رہا بلکہ سب کے رخ دوسری طرف ہیں۔۔ اور لائن میں کھڑے ہیں۔۔
وہ اگلے دن واپس آیا اور لڑکوں سے پوچھنے لگ گیا کہ اس کی کیا وجہ ہے۔۔ اتنا ڈسپلن اور اتنی عزت یہ سب کیسے۔۔ اوور آل تو یہ چیز کہیں نظر نہیں آتی۔۔
تو لڑکوں نے جواب دیا کہ سر ہمارے سکول میں روزانہ پہلا ایک گھنٹے کا پیریڈ اخلاقیات پر ہوتا ہے۔۔۔۔ جس میں ہمیں اسلام کی روشنی میں معاشرے میں رہن سہن، لوگوں سے برتاؤ، لین دین غرض ایک ایک چیز پر تفصیلی لیکچر دیا جاتا ہے۔۔۔۔
 پھر انگلش میتھ فزکس کیمسٹری بعد میں پڑھائی جاتی ہے۔۔ پہلے اخلاقیات سکھائی جاتی ہیں۔۔۔ اور یہ سب اسی کا نتیجہ ہے کہ بغیر کسی ٹیچر کے ڈنڈے کے ڈر خوف کے ہم خود ہی اس ڈسپلن کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو آپ دیکھ رہے ہیں۔۔ اور یہ سب صرف یہاں تک نہیں ہے بلکہ الحمدللہ کھیل کے میدان میں ہوں یا گھر یا کسی دفتر میں کسی گاڑی میں غرض زندگی کے ہر پہلو میں ۔۔
۔ الحمداللہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.