اہم خبریں

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے اعلی سطحی وفد نے وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اور ان کی ٹیم سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعیم غوث، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن طلحہ فیصل اور ڈی پی آی کالجز پنجاب ڈاکٹر عاشق حسین سے تین گھنٹے پر محیط طویل مذاکرات ۔




آج پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے اعلی سطحی وفد نے  وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اور ان کی ٹیم سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعیم غوث، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن طلحہ فیصل اور ڈی پی آی کالجز پنجاب ڈاکٹر عاشق حسین سے تین گھنٹے  پر محیط طویل مذاکرات کئے۔

اس میٹنگ کے  متفقہ ایجنڈے میں گورنمنٹ کالجز کو یونیورسٹی بنانے کی موجودہ حکومتی پالیسی،پانچ درجاتی فارمولا کی پیش رفت، پے پروٹیکشن اور ٹرینینگ و پروموشن کے معاملات شامل تھے۔ 

پروموشن اور ٹریننگ کے حوالے سے وزیر ہائر ایجوکیشن نے ڈی پی آئی کالجز کو پروموشن رینج فوری طور پر تیار کرنے اور پیپلا کے نمایندوں کو مہیا کرنے کی ھدایت کی اور سپیشل سیکرٹری کو ٹرینینگ کے عمل کو تیز کرنے کی ھدایات دیں۔ منسٹر ہائر ایجوکیشن نے ڈپٹی سیکرٹری بجٹ کو موقع پر بلا کر پانچ درجاتی فارمولا کی تصحیح شدہ سمری کو فوری طور پر کابینہ کی فناس کمیٹی کو دو بارہ بھیجنے کی ھدایت کی۔ جبکہ پے پروٹیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں وزیر ہائر ایجوکیشن نے اپنی طرف سے فناس منسٹر کو عمل درآمد کرنے کے لئے فوری خط لکھنے کا وعدہ کیا۔

گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان، حافظ ا باد، مری اور چکوال کے گورنمنٹ کالجز کے یونیورسٹی بنانے کے حوالے سے حکومتی پالیسی پر نظر ثانی کے مطالبہ پر مذاکرات میں اختلاف رائے برقرار رھا۔

چنانچہ پیپلا نے اس ایشو پر احتجاج کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔جس کے تحت ہر جمعرات کو کالجز میں احتجاج کیا جائے گا۔تاہم 24 مارچ کو سول سیکرٹریٹ پنجاب کے سامنے طے شدہ احتجاجی مظاہرے کو  کرونا کی موجودہ صورت حال کی وجہ سے  موخر کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

پیپلا کے  وفد کی قیادت   قائم مقام مرکزی صدر پروفیسر  زاہد اعوان اور  مرکزی جنرل سیکرٹری  پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ احمد ندیم رانجھا صاحب نے کی۔ وفد کے دیگر اراکین میں سینئر 

نائب صدرخاتون پروفیسر فائزہ رانا ، مرکزی نائب  صدر گوجرانولہ ڈویژن   پروفیسر شجاعت علی، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری  پروفیسر ملک ارشاد ، مرکزی سیکرٹری فناس پروفیسر  ارشد ملک، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری  پروفیسر شفیق بٹ کے ساتھ ساتھ لاہور ڈویژن کے صدر  پروفیسر توصیف صادق، جنرل سیکرٹری  پروفیسر وقار سلطان، نائب صدر لاھور پروفیسر آمنہ سعدیہ،  صدر سرگودھا ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد رمضان سینئر نائب صدر سرگودھا ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد گوندل، ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے صدر  پروفیسر فرحان یاسر چاند رضوی، ساہیوال ڈویژن کے صدر  پروفیسر راؤ اعجاز، فیصل آباد ڈویژن کے صدر ڈاکٹر خورشید اعظم، گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر پروفیسر اختر گھمن، ڈاکٹر طارق بلوچ ممبر سینٹرل ایگزیکٹو  شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.