اہم خبریں

آنکھ لڑائی سے چلی بات کہاں تک پہنچی ۔ مصطفائی کونسل پنجاب گروپ

 


 

 ملک آفتاب احمد اعوان

مصطفائی تحریک سے وابستہ دوستو!
مصطفائی تحریک کے کام میں کئی دہائیوں سے سست روی تھی۔ باقاعدہ کسی پلاننگ اور منصوبے سے کام نہیں ہورہا تھا۔غلام مرتضیٰ سعیدی صاحب کے پچھلے سیشن میں کام میں تحرک ہوا۔اور کچھ ٹھنڈی ہوائیں چلیں۔ موجودہ سیشن میں کام میں تیزی آئی ۔لوگوں میں ایک نئی روح ایک جذبہ ایک ولولہ اور امنگ اور امید بڑھی ۔ مرکز سے صوبہ ۔صوبہ سے ڈویژن اور ڈویژن سے ضلع تک اور پھر اضلاع سے تحصیلوں اور یونین کونسل تک تحریک اترتی چلی گئی۔سابقین میں جوش وجذبہ پیدا ہوا ۔ اجتماعات ہونے لگے۔ مرکز نے مختلف منصوبہ جات پر کام شروع کردیا۔مصطفائی تعلیمات کے نام سے ایک نئی آگے بڑھنے کی امید شروع ہوئی کچھ کرنے کا عزم ہوا اور نوری صاحب قبلہ عازم پاکستان ہوۓ اور میرے عظیم اور درویش قائد غلام مرتضیٰ سعیدی صاحب نے عزم نو کی کال دے دی۔ فقید المثال عزم نو کنونشن ہوا۔ رنگ ونور کی عجب برسات جو قلب و روح کو نہال کر گئی۔ اس کنونشن اور ان جذبوں کو دیکھ کر برادر تنظیمات بھی متحرک ہوئیں۔ لیکن مصطفائیوں دائیں بائیں نہ دیکھو اور نہ اپنی منزل کھوٹی کرو۔ وہ سب تنظیمات متحرک ہوں ہمیں خوشی ہے لیکن قائد تحریک سے نگاہ نہ ہٹے۔
بخش دوں گا گر لاکھ خطائی ہوگی۔
آنکھ لڑائی تو پھر لڑائی ہوگی۔
بس محبوب نہ بدلے 

پیر سعید احمد چشتی

قبلہ بڑے منصوبے بھی ساتھ ساتھ بنتے رہیں گے لیکن ہمیں اس سال کی منصوبہ بندی کر کے پروگرام کے تحت کام کو آگے بڑھاتے رہنا چاہئے. رمضان المبارک میں کسی ایک پروگرام کو ابھی سے فائنل کر لیا جائے اور پھر اس کی تشہیر کرکے ملک بھر کے گلی گلی اور قریہ قریہ وہ پروگرام منعقد بھی ہوں اور ان کی تشہیر بھی ہو. اسی طرح مصطفائی بیٹھک کے تحت پروگرامز کا انعقاد کیا جائے جس میں علاقائی مسائل کو بھی ڈسکس کیا جائے.

مظہر سلیم حجازی 

گل ھوئی ناں ۔۔۔۔۔
کم دی
حسب الحکم
صوبائی صدر صاحب کی اجازت و کابینہ مشاورت سے رمضان المبارک کے پروگرام ترتیب دیتے ہیں
انشاء اللہ

سعید علی عمران

جناب محترم مظہر سلیم حجازی صاحب
پہلے تو کامیاب پروگرام عزم نو کنونشن پر مبارکباد قبول فرمائیں ۔ کل جناب ڈاکٹر ظفر اقبال نوری صاحب سے ملاقات ہوئی ۔ تو نوری صاحب نے کنونشن کی پریس کے حوالے سے کمی کی نشاندہی کی۔ حقیقت بھی یہی ہے ۔ جس لیول کا یہ پروگرام تھا۔ قومی اخبارات میں جگہ نہ پا سکا۔
صوبہ کی اس بارے میں کیا پالیسی ہے۔
بندہ عاجز سعید علی عمران

 پیر سعید احمد چشتی

مظہر بھائی مصطفائی مکتبہ تو قائم ہو بھی چکا ہے. کیوں نہ کچھ لٹریچر اس کے تحت پرنٹ کروا لیا جائے اور اس کو رمضان المبارک میں تمام یونٹ تقسیم کر دیں. تھوڑا سا خرچہ آئے گا لیکن کام زیادہ ہوگا۔

میری اس حوالے سے مرکزی امیر مصطفائی تحریک جناب غلام مرتضیٰ سعیدی صاحب سے بھی بات چیت ہوئی ہے اور یہاں بھی دہرا رہا ہوں کہ یہ پروگرام ایک طویل وقفہ کے بعد انعقاد پزیر ہوا تھا جس کی وجہ سے کچھ کمیاں کوتاہیاں بھی رہ گئیں لیکن مجموعی طور پر پروگرام کامیاب تھا. بعد ازاں نظام مصطفی پارٹی کے پروگرام کی وجہ سے دوستوں کی توجہ اپنے پروگرام کی بجائے دوسری جانب ہو گئی اور ہم چار پانچ روز بعد دوبارہ اپنے پروگرام کی کامیابی کا لطف اٹھانے کی طرف راغب ہوئے ہیں. میری تجویز ہے کہ ہم فضول گفتگو میں الجھنے کی بجائے مثبت انداز میں اس پروگرام کی جو کمی ہے اس کو بھی ضرور ڈسکس کریں اور اگلے پروگرام میں ان کا اعادہ نہ ہونے دیں. سعید علی عمران بھائی نے بجا طور پر پروگرام کی کوریج کے نہ ہونے کی نشاندہی کی ہے. اس طرح اگر کوئی دوست اس حوالے سے راہنمائی کرے تو بھی خوش آمدید

سعید علی عمران

جزاک اللہ  محترم مظہر سلیم حجازی صاحب لٹریچر کے لیے آپ کے 5000 روپے کا ڈونیشن ۔ بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہو گا۔ انشاءاللہ بارش کی چھما چھم ضرور اترے گی۔

 ذوالفقار حیدر سیالوی

  الحمد للّٰہ آج گروپ میں بہت کار آمد گفتگو ہوئی ہے پیر محمد حسین نقشبندی صدیقی کے وصال اور جنازہ میں شرکت کی وجہ سے مسلسل مصروفیت رہی
رمضان المبارک میں انشاء اللہ پروگرام ترتیب دیتے ہیں قبلہ حضرت ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نوری صاحب سے صوبائی مشاورتی کونسل کے اجلاس کے لیے ایک شب بیداری کی عرض کی ہوی ہے اگر قبول ہوگئی تو ان شاءاللہ آپ سب کی خواہشات کے مطابق بقیہ سیشن کے لیے پروگرامز آپ کے سامنے پیش کریں گے  لٹریچر مکتبہ مصطفائی مصطفائی مراکز کا قیام تزکیہ نفس مشترکہ کاروبار ان شاءاللہ آپ سب کی امنگوں کے مطابق مصطفائی تحریک ایک جدید مذہبی تحریک کے طور پر سامنے آۓ گی ۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ آپنی تجاویز اور تعمیری تنقید کو مزید سنوار لیں عنقریب قائدین آپ کی عدالت میں پیش ہونے والے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.