اہم خبریں

فیس بکی سنی مجاہدین کی خدمت میں گزارش : رائے صلاح الدین ایوبی کھرل ایڈووکیٹ چئیرمین تحفظ ناموس رسالت کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن لاہور


فیس بکی سنی مجاہدین کی خدمت میں گزارش

عرصہ دراز سے سوشل میڈیا پر دیکھنے میں آ رہا ہے کہ ہمارے بعض احباب سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے پر وار کر رہے ہیں

اور

سوشل میڈیا کی دنیا میں ہی رہ کر ایک دوسرے کو فتح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

سوشل میڈیا کی دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں آنے کو تیار نہیں کہ عملی طور پر مسلک اہلسنت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کسی بھی قسم کا لائحہ عمل طے کر سکیں

سوشل میڈیائی مخلوق سے گزارش ہے

1 اگر آپ میں اتنی بھی اخلاقی جرآت نہیں کہ کسی گستاخ کے خلاف قانونی طور پر کوئی قدم نہیں اٹھا سکیں تو پھر اپنے اپنے علاقوں میں کچھ احباب تیار کریں جو قانونی کارروائی کر سکیں اور آپ ان کی ہر لحاظ سے مدد کریں

2 جب آپ کسی ایسے شخص کے حوالے سے رائے قائم کرتے ہیں کہ اس کے قول و فعل سے اہلسنت کو نقصان پہنچ رہا ہے تو پھر سوشل میڈیا پر بیٹھ کر تابڑ توڑ حملے کرنے کی بجائے اس کے گھر پہنچ جائیں اور لائیو گفتگو کریں

اگر آپ میں اتنی بھی اخلاقی جرآت نہیں تو اپنے اپنے علاقوں میں اہل علم حضرات احباب کی خدمت لیں اور ان کے ساتھ ہر لحاظ سے تعاون کریں

نوٹ. ہمارا ایمان ہے کہ وقت مقررہ سے پہلے موت نہیں آ سکتی ہے

اگر آپ یہ دونوں کام نہیں کر سکتے  تو

خدارا

اہلسنت کے حالات مزید خراب کرنے میں بطور ایندھن استعمال نہ ہوں

خادم اہلسنت. رائے صلاح الدین ایوبی کھرل ایڈووکیٹ چئیرمین تحفظ ناموس رسالت کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن لاہور

03007842176

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.