اہم خبریں

یہ غازی یہ تیرے پرسرار بندے ،ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 5 بھارتی جنگی طیارےگرانے والے ہیرو کی برسی

 


 

   سن 1965ء میں لڑی گئی پاک بھارت جنگ کے قومی ہیرو ایم ایم عالم  کی برسی خاموشی سے گزر گئی۔ کیا ہم اپنے ہیروز کو یوں ہی بھول جائیں گے۔

  ایم ایم عالم نے ڈھاکہ کے سرکاری ہائی اسکول سے 1951ء میں گریجویشن کی اور 1952ء میں پاک فضائیہ میں شامل ہوئے۔ ان کا خاندان 1971ء میں سقوطِ ڈھاکہ کے بعد پاکستان آگیا۔
افسانوی جنگی ہیرو کے طور پر ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کیلئے ناقابلِ شکست ثابت ہوئے۔
جنگی پائلٹ کے طور پر ایم ایم عالم وہ پہلے شخص ہیں جن کا نام کراچی کے پی اے ایف میوزیم میں ہال آف فیم کی لسٹ میں سب سے اوپر درج ہے۔ سن 1965ء میں ان کی خدمات پر انہیں قومی ہیرو سمجھا جاتا ہے۔
حکومتِ پاکستان نے ایم ایم عالم کو ان کی ناقابلِ یقین خدمات کے اعزاز میں دو مرتبہ ستارۂ جرات سے نوازا۔ فضائی لڑائی کے دوران ایم ایم عالم نے 9 بھارتی طیاروں ہاکر ہنٹرز کو مار گرایا اور تاریخ رقم کردی۔
تیس سیکنڈ میں ایم ایم عالم نے 5 بھارتی طیارے گرائے جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔ سن 1982ء میں ائیر کموڈور کے طور پر ریٹائر ہونے والے ایم ایم عالم نے 18 مارچ 2013ء میں 77 سال کی عمر میں کراچی میں وفات پائی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.