اہم خبریں

ضلع گجرات: محفل میلاد النبیﷺ

 



 مصطفائی تحریک پاکستان, [01.11.20 01:02]
ماشاء اللّه ۔
 الحمداللّه ۔
 آمد مصطفی_ مرحبا مرحبا ۔
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو ۔❤️
آج مصطفائی تحریک ضلع گجرات کے زیر اہتمام ضلعی رابطہ آفس  ذیشان پلازہ گجرات میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوئی ۔
پروفیسر محمد کاشف شریف مصطفائی صاحب نے تلاوت کی۔مقبول احمد قادری نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  پیش کی  ۔ ڈاکٹر محمد اکرم مصطفائی ۔ صدر مصطفائی تحریک  ضلع گجرات  نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری عالمین کے لئے باعث نجات اور خوش بختی ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہی اصل  ایمان ہےہمیں چاہیے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کے اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی زندگیاں گزاریں ۔ چوہدری ناصر عباس وڑائچ ضلعی جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں  حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے بڑھ کر کوئی چیز پیاری نہیں ہے اور ہم گستاخانہ خاکے بنانے والوں کی مذمت کرتے ہیں اور،وہ عالمی دہشت گرد ہیں۔اسلام امن کا درس دیتا ہے ۔
پروفیسر محمد کاشف شریف مصطفائی جنرل سیکرٹری  مصطفائی تحریک تحصیل گجرات نے کہا کہ ہم مصطفائی معاشرے کے قیام کے لیے سرگرم ہیں ۔محمد جمیل مصطفائی صدر مصطفائی تحریک  تحصیل کھاریاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کریا کریا نگر نگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے دیپ جلائیں گے ۔آخر میں درود و سلام اور ملک و قوم اور مصطفائی تحریک کی  ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
اجلاس میں ۔
محمد مقبول قادری سیکرٹری اطلاعات مصطفائی تحریک  ضلع گجرات ۔ چوہدری فیض رسول چٹھہ جنرل سیکرٹری المصطفی ویلفیئر سوسائٹی ضلع گجرات۔ محمد شہباز بٹ نائب صدر المصطفی ویلفیئر سوسائٹی ضلع گجرات ۔ چوہدری احسان قادر وڑائچ ۔محمد وسیم نوری  رہنما  مصطفائی تحریک  لالہ موسی ۔
جواد ارشد سیکرٹری ضلع گجرات۔ شاہ نواز جائنٹ سیکرٹری مصطفائی تحر یک سٹی گجرات۔ اور رضوان علی سٹی گجرات نے ذوق و شوق کے ساتھ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں  اور ماہانہ میٹنگ میں شرکت کی۔🌹💐🇵🇰😍

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.