اہم خبریں

تاندلیانوالہ : تعزیتی ریفرنس سانحہ ارتحال : علامہ خادم حسین رضوی چیئرمین تحریک لبیک پاکستان اورمولانا جمیل احمد نعیمی بانی انجمن

 

تعزیتی ریفرنس تاندلیانوالہ : مولانا جمیل احمد نعیمی بانی انجمن اور علامہ خادم حسین رضوی چیئرمین تحریک لبیک پاکستان

انجمن طلباءاسلام تاندلیانوالہ کے زیرِاہتمام  20 نومبر2020 کو  تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ جس میں محمد عرفان ساہمل نائب ناظم پنجاب ، سعید علی عمران ڈویژنل صدر مصطفائی تحریک فیصل آباد نے خاص طور پر شرکت کی ۔

جناب ڈاکٹر محمد علی احمد نے خطاب کرتے ہوئے ۔جناب مولانا جمیل احمد نعیمی بانی انجمن کی تنظیمی ، مذہبی خدمات کو سراہا۔اور علامہ خادم حسین رضوی صاحب کی اہلسنت کے لیے بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

جناب علامہ عمر فاروق وٹو صاحب نےاہلسنت کےلیے عظیم سانحہ قرار دیا ۔ اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کروائی۔تحصیل ناظم جناب مہر اشرف اٹھوال صاحب ، جناب ندیم عباس وٹو صاحب کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان انجمن اور رفقاء انجمن نے شرکت کی ۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.