اہم خبریں

لفظ "پاکستان " کے خالق چوہدری رحمت علی کے یوم پیدائش پر ان کو بھر پور خراج تحسین ۔بشکریہ جناب انیس کٹھانہ

 



چوہدری رحمت علی مملکت پاکستان کےحقیقی بانیوں میں سے ہیں- انھوں نے “پاکستان” کا خوبصورت نام اس کے وجود میں اۤنے سے چودہ سال پہلے1933 میں تجویزکردیا تھا- اس کو معرض وجود میں لانے کیلئے ایک تحریک پاکستان نیشنل موومنٹ قائم کی- وہ پہلے مسلمان تھے جنہوں نے دوقومی نظریئےکو ناقابل تردید اندازسے پیش کیا اور برصغیر میں ایک مکمل خود مختار مسلم ریاست کا مطالبہ کیا- اس مقصد کو حاصل کرنے کےلئے تن من دھن سے جدوجہد کی- یہ اس وقت کی بات ہےجب انڈیا میں بسنے والے مسلمان سیاستداں ھندوستان میں ھندوؤں کی اجازت سے اپنے لئےایک فیڈریشن کی مانگ توکرسکتے تھے لیکن مسلمانوں کیلئےایک علیحدہ ملک کا مطالبہ کرتے ہوئے وہ خوف سے کانپنے لگتے تھے کہ اس طرح ایک طرف ھندو اکثریت ناراض ہو جائیگی تودوسری جانب انگریزسرکارکا عتاب نازل ہوگا- ان حالات میں انگریزاورھندو کا مسلمانوں کے خلاف گٹھ جوڑ کا بروقت اندازہ کرتےہوئےچوہدری رحمت علی نے مسلم اکثریت پر مشتمل تمام اہم علاقوں کو آزاد ریاستوں میں تبدیل کرنے کا تصورپیش کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.