اہم خبریں

تعلیم دشمن پالیسی کسی بھی صورت قبول نہیں 🎤 میاں ندیم احمد مرکزی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤنڈرز

 

 

 🎤 آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤنڈرز حکومت کے اس فیصلہ کی جس میں تعلیمی ادارے 26نومبر سے 10 جنوری تک بند رکھنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، میاں ندیم احمد مرکزی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤنڈرزنے کہا کہ یہ تعلیم دشمن پالیسی کسی بھی صورت قبول نہیں، حکومت پتہ نہیں کس ایجنڈے پر کام کرہی ہے، جبکہ تمام کاروبار کھلا ہے، تمام سیاسی جلسے ہو رہے ہیں، کیا ان جلسوں میں آنے والے انسان نہیں، اگر حکومت کو عوام کے ساتھ اتنا ہی پیار ہے تو حکومتی جلسے کیوں ہو رہے ہیں، مارکیٹیں کیوں اوپن ہیں؟ پارکس اوپن ہیں، شادی فنکشن کی اجازت  ، کیا ان شادیوں میں شامل بچے انسان کے بچے نہیں یا انکو کورونا کچھ نہیں کہتا، یہ نہ صرف نجی تعلیمی اداروں کے خلاف سازش ہے بلکہ یہ ملک سے تعلیم کے خاتمے کی طرف بہت بھیانک اقدام ہے جسکی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.