اہم خبریں

اہلسنت کا سرمایہ 💞 حمزہ مصطفائی عفی عنہ ( نائب ناظم اعلی جماعت اہلسنت پاکستان)

 

 

  💞 خادم حسین رضوی صاحب رحمہ اللہ عظیم عاشق رسول اور اہلسنت کا سرمایہ تھے. عمر کے اعتبار سے تو آپ طویل العمر نہ تھے مگر گزشتہ چند سال کے دوران انھوں نے بہت تیزی سے عاشقان رسول کے دلوں میں جو گھر کیا وہ اپنی مثال آپ ہے. ان کا دبدبہ سیاسی اور انتظامی حلقوں میں واضح طور نظر آتا تھا. اہل مغرب اور اہل ہند یکساں طور پر ان کے بیانات سے متاثر ہوتے تھے. ان کے ایک ایک بیان کی باز گشت کئی کئی روز تک سنائی دیتی تھی. آپ بلا کے بےباک, جرات مند اور صاف گو تھے. مولانا نورانی, نیازی اور خواجہ قمر الدین سیالوی رحمہم اللہ کے علاوہ شاید ہی کوئی سنی لیڈر ایسا ہو جس نے عوام کو اتنا متاثر کیا ہو. ان کی مقبولیت اس بات کی غماز ہے کہ  سنی عوام سرکاری پالیسیوں سے غیر مطمئن ہے. سنی عوام یہ سمجھتی ہے کہ اکثریت میں ہونے کے باوجود ان کے حقوق پامال ہو رہے ہیں. ناموس رسالت کا معاملہ تو ہمیشہ سے سنیوں کے ہاتھ رہا مگر ختم نبوت کے حوالے سے اہل دیوبند کی مساعی نمایاں تھیں. مگر علامہ خادم رضوی صاحب نے بڑے عرصے بعد ختم نبوت کے معاملہ پر بھی سب سے بڑھ کر آواز بلند فرمائی. ختم نبوت کے عظیم موقف کی وجہ سے کئی دیوبندیوں کو بھی ان کی تعریف کرتے سنا گیا. ممکن ہے کہ ہم عصر ہونے کے ناطے ہمارے سمیت کئی دیگر احباب کو ان کی کسی پالیسی کے بارے میں تحفظات رہے ہوں گے مگر کوئی بھی ان کی عظمت اور علمیت, اقبال دانی اور انداز خطابت کا انکار نہیں کر سکتا. دعا ہے کہ اللہ تعالٰی انھیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے. آمین ثم آمین بجاہ طہ و یسین
خدا رحمت کنند ایں عاشقان پاک طینت را
دعا گو و دعا جو : حمزہ مصطفائی عفی عنہ ( نائب ناظم اعلی جماعت اہلسنت پاکستان)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.