اہم خبریں

💖 *آئیے ہمارے قائد بنیں۔* *جنید منشی*

 



💖  پاکستان فلاح پارٹی کا نواں یومِ تاسیس مبارک

 *پاکستان فلاح پارٹی کا یوم تاسیس ۔*
*ایک پیغام ایک آواز*

قیام پاکستان فلاح پارٹی اس عہد کی تکمیل کے اخری حصے کی جدوجہد ہے جو ہم سب نے اپنی مادر فکری سے سیکھی۔
یعنی *معاشرے سے نظام حکومت*
مگر اس عہد کی وفا کے لئے ہم وہ لوگ جو شائد تیسری یا چوتھی لائن اف کمان بھی نہیں انہوں نے سنبھالا ہوا ہے انشاء اللہ تادم مرگ اس کی تکمیل کی کوشش کرتے رہیں گے۔
مگر اس قافلے کی سالاری جن لوگوں کو کرنی تھی ان میں سے اکثر سوال کرتے نظر اتے ہیں کہ۔PFPکی دس سالا جدوجہد میں کیا کامیابی ہے۔ تو یہ جو دوسری اور تیسری چین آف کمان جب پہلے ہی مارکے میں علم اٹھا لے اور اس علم۔کو گرنے ہی نہ دے تو میری نظر میں یہ ہی کامیابی ہے اور ہم اس علم کو اپنے آخری سانس تک اس طرح تھامے رہیں گے۔
اکثر سینیئرز جنہوں نے ہمیں یہ سبق پڑھایا وہ یا تو خود اپنا سبق بھول گئے یا معاشرے کی بے ثباتی نے ان کو بھولنے پر مجبور کردیا۔
کچھ اس سیاست کے پیچجدہ گلیوں میں ان لوگوں کے ساتھ جابیٹھے جن کے ساتھ دور طالبعلمی میں نظریاتی مخالفت ہوا کرتی تھی اور کچھ ایسے سیاسی جماعت کے ساتھ  بھی بیٹھے جن کی بغل بچہ تنظیم نے ہمارے بہت سے ساتھیوں کو شہید کیا۔
اور کچھ مذہبی شخصیت پرستی کا شکار ہوئے اور ان کو اپنا مسیحا مان کر اپنے اور غیروں سے مالی وسائل اکٹھا کرکے ان مذہبی غیر تربیت یافتہ سیاسی تنظیمات کے سپرد کیں۔
آج *9یو م تاسیس* کے موقع پر ہم ان تمام لوگوں کو آواز دیتے ہیں کہ
*آئیے ہمارے قائد بنیں۔*
*آئیے اپنے گھر کی بادشاہی کیجئے۔*
*چھوڑیں غیروں کے در کی دربانی۔*
*گھر واپس آکر اپنے گھر کی تعمیر کیجئے۔*
*اور اپنی مادر فکری کے اس سبق کو عملی جامہ پہنائیں۔*
*جنید منشی*
*جنرل سیکرٹری*
*PFP کراچی*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.