اہم خبریں

ہیرو آف ہلی کا 49 واں یوم شہادت

 

   1971 کی پاک بھارت جنگ میں جرات اور بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے والے میجر محمد اکرم شہید کا 49 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔
 

میجر محمد اکرم 4 اپریل 1938 کو ضلع گجرات میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1963 میں پاک آرمی میں کمیشن حاصل کیا، 1971 کی جنگ میں مشرقی پاکستان کےعلاقے ہلی کے محاذ پر دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے 5 دسمبر1971 کو جام شہادت نوش کیا۔

میجرمحمد اکرم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جہلم میں یادگار اور لائبریری بنائی گئی اور میجرمحمد اکرم شہید کو لازوال قربانی پرنشان حیدر سے بھی نوازا گیا، انہیں ’’ہیرو آف ہلی‘‘ کے لقب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

 

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.