اہم خبریں

امام زین العابدین علیہ السلام کی شخصیت علماء اہل سنت کی نظر میں 🌈 بشکریہ جناب امجد فاروق چشتی صاحب

 


 🌈امام زین العابدین سید الساجدین سید العارفین سید الزاہدین علیہ السلام  کی شخصیت علماء اھل سنت کی نظر میں
15 جمادی الاول یومِ ولادت باسعادت کی مناسبت سے خصوصی مضمون۔۔۔۔۔

امام سید سجاد زین العابدین علیہ السلام اپنے زمانے میں انتھای  اعلی مقام رکھتے تھے  ،

امام عالی مقام کی عبادت ،جلالت ۔ حلم ، سخاوت ، بردباری ، شرافت ، مہمان نوزای ، غلاموں کے ساتھ اچھا برتاؤ ، مخلوق  خدا کے ساتھ شفقت ،  علم ، اخلاق ،  زھد ، عدالت ،تواضع ، عفو،  صبر،  شجاعت ، یہ  وہ موضوعات ہیں  جن کو  ، ہمارے علماء حق نے سمیٹ کر  امام کی  حالات زندگی پر ان موضوعات پر   متعدد کتابیں لکھی ۔  امام کی زندگی ایسی پاکیزہ تھی  بڑے بڑے علما نے بھی اس  لاریب شخصیت کے فضائل بیان کیئے،   ،

امام شمس الدین ذہبی کہتے ہیں :

کان لعلی بن الحسین جلالة عجیبة و حق لہ ، واللہ ذالک فقد کان اھل للامامة  العظمی لشرفہ و سوددہ و علمہ و تالہم و کمال عقلہ۔

علی ابن الحسین علیہ السلام  عجب جلالت کے مالک ہیں  اور  بخدا وہ ایسی جلالت کے اہل بھی ہیں ۔ آپ سے اشرف ،بزرگواری ،علم اور کمال عقل کی بنا پر امامت عظمیٰ کی لیاقت رکھتے ہیں ۔

سیر اعلام النبلاء جلد 4 ص 398 ۔

ابن شہاب زہری ۔ یہ امام سجاد علیہ السلام کی عبادت اور  اخلاص کے شیدائی تھے   کہا جاتا  ہے  ۔

کان الزھری اذاذکر علی ابن الحسین علیہ السلام یبکی و یقول زین العابدین ۔

جب کبھی ابن شہاب زہری  کے سامنے  امام زین العابدین علیہ السلام  کا تذکرہ  ْآتا  تو  رونے لگتے  اور  کہتے  کہ  وہ ع تو  عابدوں  کی زینت ہے ۔
حلیة الاولیاء جلد 3 ص 135 ۔

محدث ابو حازم  کہا کرتے تھے ،
ما رایت  ھاشمیا ً افضل من علی بن الحسین  ولا افقہ منہ۔  

میں  نے  ھاشمیوں  میں  سے کسی  کو  علی ابن الحسین علیہ السلام  سے افضل اور ان میں فقیہ ترین نہیں  پایا ۔
تذکرة الخواص ص 186 ۔

مشہور محدث  سعید بن مسیب کہتے  ہیں ۔

ما رایت  اورع من علی بن الحسین علیہالسلام

میں  نےکسی کو   علی بن الحسین علیہ السلام سے زیادہ متقی نہیں  دیکھا   ۔ امام ۔اپنے  زمانے میں   علی الخیر ، علی الاغر اور علی العابد  کے ناموں سے  مشہور تھے  ۔
 
حلیة الااولیاء جلد 3  ۔ تہذیب التہذیب  جلد 7 ۔

مالک بن انس  کی بھی  یہی  راۓ تھی ۔

اس زمانے میں   اہل بیت  رسول ؐ  میں  کوئی  بھی  امام زین العابدین علیہ السلام  کی مانند نہیں تھا  

شرح نہج البلاغ ابن ابی الحدید جلد 15 ۔ص 273

ابن ابی الحدید  کہتے ہیں  ۔

کان علی بن الحسین ع غایة فی العباة ۔
 
علی  ابن الحسین علیہالسلام   انتہائی  عبادت گزار شخص تھے  ۔

ابن حبان کہتے  ہیں ۔

 وہ مدینہ  میں سکونت  پذیر بنی  ہاشم  کے  فقہا اور عبادت گزاروں میں  سب  سے  افضل  تھے  ۔ امام علی ابن الحسین علیہ السلام کو اس زمانے میں  سید  العابدین  کہا جاتا  تھا  ۔

الثقات جلد 5 ص 103 ۔

ابو زہرہ  نے  بھی  لکھا   ۔

امام  علی ابن الحسین علیہ السلام  شرافت و نجابت اور علم میں  سب  سے  افضل  تھے ۔

الامام الصادق  ص 22 ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.