اہم خبریں

مصطفائی کونسل پنجاب شمالی کے اجلاسز 26،27 دسمبر، لاہور اور سرگودھا منتخب

 

 مصطفائی کونسل پنجاب شمالی کا آن لائن اجلاس زیر صدارت جناب محمد ذوالفقار حیدر سیالوی صاحب صدر مصطفائی تحریک پنجاب شمالی منعقد ہوا۔ جبکہ قائد تحریک جناب غلام مرتضی سعیدی صاحب مرکزی امیر مصطفائی تحریک پاکستان اور  جناب حافظ محمد قاسم مصطفائی صاحب مرکزی سیکرٹری جنرل مصطفائی تحریک پاکستان نے آن لائن بات کرتے ہوئے دورہ کی غرض وغایت ، ہئیت اور ترکیب پر روشنی ڈالی ۔ اور جناب مظہر سلیم حجازی صاحب جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک پنجاب شمالی نے متفقہ طور پر26 دسمبر 2020 کو ایوان خیر لاہور میں اجلاس منعقد کرنے کا اعلان فرمایا۔اس اجلاس میں تین ڈویژن لاہور،گوجرانوالہ اور ساہیوال کے ڈویژنل و ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز،27 دسمبر 2020 کو سرگودھا میں تین ڈویژن راولپنڈی،فیصل آباد اور سرگودھا کے عہدیدارن کے علاوہ مرکزی اور صوبائی قائدین شرکت فرمائیں گے ۔ 

آن لائن میٹنگ میں سعید علی عمران ڈویژنل صدر مصطفائی تحریک فیصل آباد اور ڈویژنل جنرل  سیکرٹری ڈاکٹر محمد تیمور خا ن، جناب اکبر علی شیرازی صاحب ضلعی جنرل سیکرٹری فیصل آباد,جناب سلیمان مصطفائی صاحب ضلعی صدر جھنگ، ساہیوال ڈویژن کے صدر پیر  سعید احمد چشتی صاحب ، محمد سرفراز فریدی ضلعی صدر پاکپتن   شریف، راجہ نعیم  رضا صاحب ضلعی جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن، چوہدری افتخار احمد مانگٹ صاحب جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ ڈویژن،  جناب محمد اکرم مصطفائی صاحب ضلعی صدر گجرات جناب ناصر عباس وڑائچ صاحب ضلعی جنرل سیکرٹری گجرات، جناب ملک آفتاب احمد اعوان صاحب ڈویژنل صدر سرگودھا،جناب وسیم کاہلوں صاحب ضلعی صدر سرگودھا،جناب محمد عثمان کھچی صاحب ضلعی جنرل سیکرٹری سرگودھا، جناب شاہد رفیق صاحب ضلعی جنرل سیکرٹری منڈی بہاؤالدین  ، جناب ڈاکٹر امتیاز سجاد ضلعی صدر قصور،جناب عرفان ڈوگر صاحب، اور ننکانہ صاحب کے ذمہ داروں نے شرکت فرمائی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.