اہم خبریں

قومی تعمیر و ترقی کے لئے مصطفائی لائحہ عمل کے چند بنیادی نکات ☔ بشکریہ : محمد اسلم الوری

 

 محمد اسلم الوری

قومی تعمیر و ترقی کے لئے مصطفائی لائحہ عمل کے چند بنیادی نکات:
1۔سیاست میں سے حرام اور ناجائز کمائی کا پیسا کیسے واپس لے کر قومی خزانے میں واپس جمع کرایا جائے؟

2۔عوام اور ملک دوست انتخابی اصطلاحات جس سے صرف میرٹ کی بنیاد پر قابل و باصلاحیت اور امانت و دیانت اور خدمت خلق پر ایمان رکھنے والے صاحب کردار  افراد ہی کو انتخابی سیاست میں حصہ لینے کا موقع مل سکے

3۔سیاسی جماعتوں  میں موروثی سیاست کا خاتمہ کرکے شوارائی نظام اور اعلی روایات کی پاسداری

4۔ تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ جس میں تمام سرکاری ملازمیں کو ہر سال 4 ماہ کے لئے دوسروں کو تعلیم دینے کے عمل میں شامل کرکے 100 فی صد خواندگی معیار تعلیم بہتر بنانے، ملک کو صاف و سر سبز بنانے  کا ہدف حاصل کیا جائے

5۔تبلیغی جماعتوں کو شجرکاری جیسے ترقیاتی عمل میں رضاکارانہ شمولیت  کی دعوت

6۔زرعی و صنعتی ترقی کے لئیے 10 سال منصوبہ جس پر تمام جماعتوں کے ماہرین مل کرکام کریں

7۔آئین و قانون پر عمل کرتے ہوئے قومی زبان کا  سرکاری زبان کے طور پر فوری نفاذ

8۔ اردو کو پورے ملک میں جامعات تک ذریعہ تعلیم کے طور پر نافذ کرنا

9۔ تعلیمی اصلاحات کے طور پر تمام تعلیمی اداروں میں ہنر مندی اور مہارتوں کی تربیت

10۔ اعلی تعلیم کے لئے جامعات میں داخلہ اور ملازمت کے حصول کے لئے کم ازکم 6 ماہ تک  سماجی خدمت کے کسی منصوبہ پر کامیاب خدمات کو لازمی قرار دیا جائے
11۔ این سی سی قومی رضاکار تنظیم اور براڈکاسٹنگ کی تربیت ہر بالغ شہری کے لئے لازمی قرار ڈی جائے
12۔ زرعی زمینوں کو ہاوسنگ سوسائٹیوں کے غیر پیداواری مقاصد کے استعمال پر فوری پابندی

12۔شہری پولیس اور عدالتی افسران کی تعداد میں سو فی صد اضافہ اور کیڑے پر بھرتیاں
18۔تمام قوانین طریق کار اور پالیسیوں کی آسان قومی زبان میں ترجمہ اور وسیع پیمانے پر فراہمی

19۔ مقامی وسائل و ضروریات کی روشنی میں  تحصیل و ضلعی سطح پر ترقیاتی منصوبہ بندی کے فروغ کے لئے  ہر تفصیل کی زرعی تعلیمی صنعتی و سماجی پروفائل ہنگامی بنیادوں پر تیار کرکے عام استفادہ کے لئے جاری کی جائے۔
20۔ قومی اہمیت کہ معلومات اور اعدادوشمار کے لئے جامع قومی معلوماتی اساسیہ کی تشکیل اور عام رسائی

21۔وزیر اعظم سٹیزنز پورٹل کی طرح تحصیل کی سطح پر اسی قسم کا پورٹل متعارف کرایا جائے تاکہ عوام کو درپیش  مقامی مسائل مقامی سطح پر حل ہوسکیں۔

22۔ تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کی تشکیل اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کے ساتھ غیر سیاسی بنیادوں پر انتخابات کی فوری اجازت دی جائے

23۔ ملک کی تمام طلبہ تنظیموں کو قومی ترقی کے عمل میں شرکت کی دعوت دی جائے۔

24۔ ذرائع ابلاغ کے لئے ضابطہ اخلاق تشکیل دیا جائے سماجی بگاڑ پیدا کرنے والے ہر قسم کے مخرب اخلاق و اقدار مواد کی اشاعت کو قابل سزا جرم قرار دیا جائے

25۔ نوجوانوں کی ذہنی جسمانی اور روحانی تربیت کے لئے کھیلوں  فنون لطیفہ اور مثبت ثقافتی و ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سہولیات اور مواقع کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

26۔صحت و صفائی کے فروغ کے لئے دیسی و نبوی  طریق علاج ایلو پیتھک  طریق علاج ، علاج بالغذا اور دیگر متبادل طریق ہائے علاج کو قومی سطح پر فروغ دیا جائے

27۔ خواتین کی قومی تعمیر و ترقی میں شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے مخلوط تعلیم پر پابندی لگا کر اسکول کی سطح سے تعلیمی  نصاب کو صنفی ضروریات  اور قومی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.