اہم خبریں

انسانی صحت کا راز قرآن کی تین آیات میں پنہاں: بشکریہ پروفیسر محمد جعفر قمر سیالوی

 

 

 

 مصر کے ڈاکٹر عماد فھمی جو کہ ایک ماہر غذائیات (Nuitritionist) اور موٹاپے کے معالجBariatric consultant ہیں ایک ٹی وی انٹرویو میں یہ بتاتے ہیں کہ انسانی صحت کا راز قرآن کی تین آیات میں پنہاں ہے:

 1) *كلوا واشربوا ولا تسرفوا
ترجمہ:کھاوء پیو اور حد سے تجاوز نہ کرو۔
اس ‏کی تشریح میں ڈاکٹر فہمی کہتے ہیں کہ اکثر ڈاکٹر نشاستہ (carbohydrates) اور چکنائ ( fats) سے منع کرتے ہیں حالانکہ یہ دونوں  چیزیں انسانی صحت کے لئے بنیادی (
اہمیت کے حامل ہیں۔اصل چیز جس سے منع کیا جانا ہے وہ حد سے تجاوز ہے.

2) *وجعلنا من الماء كل شي حي
‏ترجمہ:اور پانی سے ہر زندہ چیز پیدا کی۔
 پیاس لگے یا نہ لگے پانی ضرور پیبجئے۔طبی معیار کے مطابق ہر شخص اپنے وزن کے ہر ایک کلو پر 30 ملی گرام پانی پیئے۔مثلا اگر کسی کا 70 کلو وزن ہو تو وہ 70 × 30 یعنی 2100 ملی گرام یعنی 2 لیٹر اور 100 گرام (تقریبا) 8 گلاس پانی روزانہ پیئے۔
‏یہ جگر ، گردوں اور دل کی اچھی کاکردگی کے لئے بہت ضروری ہے۔*

3) *وجعلنا الليل لباسا و جعلنا النهار معاشا
 ترجمہ:اور رات کو پردہ پوش اور دن کو معاش کا وقت بنایا۔
ڈاکٹر فہمی کہتے ہیں کہ رات کو جلدی سویا جائے اور صبح جلدی اٹھا جائے
‏۔ یہ سب سے بہترین نسخہ prescription ہے جو آپ کو نہ موٹا کرے گا اور نہ بیمار کرے گا!!!!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.