اہم خبریں

لاہور: تصویریں بولتی ہیں۔ شاہ ہجویر کانفرنس2021 📷 پوسٹڈ : سعید علی عمران

 


لاہور:  تصویریں بولتی ہیں۔ شاہ ہجویر کانفرنس2021  📷  پوسٹڈ : سعید علی عمران

۔لاہور (سٹاف رپورٹر) داتا علی ہجویری ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر زائرین اور عقیدت مندوں کیلئے مصطفائی تحریک پاکستان کے امیرغلام مرتضی سعیدی ، نے " مصطفائی لنگر "کاافتتاح کردیا گیا،
 شاہ ہجویر کانفرنس سے مصطفائی برادری کی تنظیمات مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی امیر غلام مرتضٰی سعیدی، انجمن طلباءاسلام پاکستان کےصدر اعظم رانجھا، "پاکستان فلاح پارٹی" کے مرکزی صدر  امانت علی زیب، المصطفی ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے صدر شیخ طاہر انجم، و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
مقررین نے  مصطفائی لنگر "کے قیام کو سراہا، مقررین نے مرکز دارالعلوم جامعہ حزب الا حناف میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء اکرام کے مزارات تسکین قلب اور روحانیت کے مراکز ہیں، برصغیرپاک وہند میں اولیا ء اکرام اور صوفیاء عظام نے دین محمدی کیلئے لازوال قربانیاں دیں اور اپنے اخلاص اور محبت وامن کے فلسفہ سے لاکھوں غیرمسلم شہریوں کومسلمان کیا، آج بھی 24گھنٹے داتا علی ہجویری ؒ سمیت دیگربزرگان دین کے مزارات پر لنگرجاری ہیں،عبادات ہورہی ہیں، لوگ روحانی سکون حاصل کرنے کیلئے یہاں کارخ کررہے ہیں،مگر افسوس غیرکوخوش کرنے کیلئے پاکستان میں 18سال تک بچے مسلمان نہیں ہوسکتے ایسے بل لائے جارہے ہیں، ہم اولیاء اکرام کے مشن کی وارث اور امین ہے،ختم نبوت ﷺ سمیت،صوفیاء کے مشن میں رکاوٹ ڈالنے کی ہرکوشش کوناکام بنا کر  نظام مصطفی صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کے نفاذ اور مصطفائی معاشرہ کی تشکیل کے لیے تگ و تاز کرتے رہیں گے۔

.





































 

 

 

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.