اہم خبریں

میٹنگ بسلسلہ مصطفائی لنگر ، شرکت شاہ ہجویر کانفرنس لاہوراور مصطفائی مقابلہ حسن نعت 2021 زیرصدارت جناب ذوالفقار حیدر سیالوی صدر مصطفائی تحریک پنجاب شمالی

 


 تاندلیانوالہ : ایک میٹنگ بسلسلہ مصطفائی لنگر ، مصطفائی مقابلہ حسن نعت 2021 ، اور شرکت  شاہ ہجویر کانفرنس لاہور منعقد ہوئی۔ جس میں میاں نوید احمد ضلعی جوائنٹ سیکرٹری فیصل آباد، جلال الدین محمد اکبر تحصیل صدر مصطفائی تحریک تاندلیانوالہ ،جناب محمد شفیق شاہد صدر مصطفائی نعت کونسل تاندلیانوالہ ،جناب محمد ندیم بٹ جنرل سیکرٹری المصطفٰی ویلفیر سوسائٹی تاندلیانوالہ ، فنانس سیکرٹری رانا امجد امیر، جناب مرزا شیر خان،جناب ملک محمد ساجد پرنسپل حمزہ پبلک سکول،جناب محمد احمد ذوق سٹیج سیکرٹری،جناب راجہ وسیم شامی،جناب عامر سہیل یوسفی صاحب فیض نگینہ نعت اکیڈمی اور سعید علی عمران نے باہمی مشاورت سے  15 اکتوبر 2021 کو جامع مسجد بغدادی میں ہونے والے مصطفائی نعتیہ کمپیٹیشن کے فائنل کو حتمی شکل دی جس کی صدارت جناب ذوالفقار حیدر سیالوی صدر مصطفائی تحریک پنجاب شمالی فرمائیں گے۔ اور26 ستمبر کو  سید علی ہجویری رح کے عرس کے موقع پر جامعہ حزب الاحناف لاہور میں منعقدہ شاہ ہجویر کانفرنس میں بھر پور شرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اور آخر میں میاں نوید احمد ضلعی جوائنٹ سیکرٹری مصطفائی تحریک فیصل آباد کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔

 




 

 

 

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.