اہم خبریں

ممتاز سیرت نگار سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی رح کی نماز جنازہ سابق وفاقی وزیر پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب (بھیرہ شریف) نے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ فیصل آباد میں پڑھائی،

 

 ممتاز سیرت نگار استاد گرامی نعت گوئی کا معتبر نام سابق وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی رحمۃ اللہ علیہ کی نماز جنازہ سابق وفاقی وزیر پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب مد ظلہ العالی ((بھیرہ شریف)) نے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ فیصل آباد میں پڑھائی،

 سفیر عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ و سلم عربی زبان و ادب کے اہم  سکالراور نعتیہ ادب کے محقق و ناقد جناب پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی (سابق وائس چانسلر محی الدین اسلامک یونیورسٹی آزاد کشمیر, سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج فیصل آباد (جی سی یو ایف), سابق ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد, سابق چیئر مین نعت اکیڈمی اورصدر  مجلس سیرت فیصل آباد)  ..صدر مرکز تحقیق فیصل آباد ۔۔اللہ کریم انکی دینی علمی کاوشوں پر  اللہ ان کے درجات بلند فرمائے آمین
آپ انجمن اساتذہ پاکستان کے بانی رہنماء تھے آپ, آپکے بھائی پروفیسر ریاض قریشی انجمن کے سابق ضلعی و ڈویژنل صدر رہے آپکے بھتیجے پروفیسر سلیم صدیقی سابق جنرل سیکرٹری انجمن اساتذہ پاکستان رہے, اسطرح آپ ہمیشہ انجمن اساتذہ پاکستان اور انجمن طلبہ اسلام کی سرپرستی فرماتے رہے
قیس سا پھر کوئی اٹھا نہ بنو عامر میں
فخر ہوتا ہے گھرانے کا سدا ایک ہی شخص
 

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.