اہم خبریں

مصطفائی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایوان خیر لاہور میں لیڈر شپ ورکشاپ 👀 رپورٹ : سعید علی عمران

 


👀 اقوام عالم کاعروج تعلیم ہی سے وابستہ ہے۔اوراس دورمیں جدید چیلنجز سے عہدہ برا ہونے کے لیے ضروری ہے۔کہ استاد اور سکول ایڈمنسٹریشن کی تربیت جدید خطوط پر استوار کی جائے۔جس کے لیے مصطفائی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام  ایوان خیر لاہور میں لیڈر شپ ورکشاپ  زیر صدارت جناب محمد اسلم الوری چیرمین  مصطفائی فاؤنڈیشن منعقد ہوئی۔ حافظ محمد اقبال ملک ڈائریکٹر اسکولز مصطفائی فاؤنڈیشن کا موضوع سخن یکساں نصاب حقائق و خدشات تھا۔ سالانہ منصوبہ بندی پر بات جناب محمد ندیم طاہر جنرل سیکرٹری مصطفائی تعلیمی بورڈ اور خواجہ صفدر امین  جنرل سیکرٹری مصطفائی فاؤنڈیشن نے کی۔تعلیمی ادارہ, گہوارہ تربیت پر لیکچرموٹیشنل اسپیکر محمد راشد حمید کا تھا،جناب شیخ طاہر انجم صاحب مرکزی صدر المصطفٰی ویلفیئر سوسائٹی نےسکول پرنسپلز کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ و تعلیمی وظائف  دیئے ۔  ورکشاپ کی کوریج جناب محمدعابد ضیائی صاحب مرکزی نائب امیر دوم مصطفائی تحریک نے فرمائی۔ نشست دعا وصلواۃ و سلام سے اختتام پذیر ہوئی۔













کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.