اہم خبریں

مصطفائی نیوز ای میگزین کےڈیڑھ سال سے بھی کم عرصہ میں ایک لاکھ سےزیادہ وزیٹرز


آج کا دور میڈیا کا دور ہے۔اور کسی بھی کاز کے بہترین نتائج کے لئے اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ عہد جدید کی  اس ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے،        9 رمضان المبارک 1441 ھ ،3 مئی 2020  ء  کی مبارک ساعتوں میں مصطفائی نیوز کے نام سے مصطفائی برادری کی ویب سائیٹ لانچ کی گئی ۔

   الحمداللہ مصطفائی نیوز ای میگزین آغاز اشاعت 9 رمضان المبارک 3مئی 2020 یعنی ڈیڑھ سال سے بھی کم عرصہ میں ایک لا کھ سے زیادہ وزیٹرز مصطفائی نیوز سے مستفید ہوئے۔ اور 43 ممالک میں ویب سائٹ وزٹ کی گئی۔

اس سارے عرصہ میں قائدین تحریک اور خاص طور پرجناب ذوالفقار حیدر سیالوی صوبائی صدر مصطفائی تحریک پنجاب شمالی نے  بھرپور حوصلہ افزائی فرمائی۔  جناب محمد اسلم الوری صاحب اسلام آباد چیئرمین مصطفائی فاؤنڈیشن  کی مکمل راہنمائی میسر رہی،اور کراچی سے جناب محمد عابد ضیائی صاحب مدیراعلٰی ماہنامہ مصطفائی نیوز نے سرپرستی فرمائی۔  مصطفائی نیوز کی درخواست پر جناب محمد یوسف جمال قادری صاحب المدرس کراچی رہنمائی کافریضہ سر انجام دیتے رہے ، اس میں بہت سی بہتری اور بہت سے ورک کی ابھی گنجائش ہے۔ کوتاہیوں کو بھی درگز فرمائے گا ۔امید واثق ہے۔ احباب محبت حوصلہ افزائی،اور راہنمائی فرماتے رہیں گے۔

بندہ عاجز

سعید علی عمران
مصطفائی نیوز


1 تبصرہ:

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.