اہم خبریں

مری: پاکستان فلاح پارٹی پنجاب شمالی کی عاملہ کے اجلاس کا انعقاد

 

مری(   )پتریاٹہ میں پاکستان فلاح پارٹی پنجاب مجلس عاملہ کا اجلاس دو روز جاری رہنے کے بعد اختتام پزیر ہو گیا۔اجلاس میں پنجاب کے مختلف اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت صوبائی صدر سید راشد گردیزی نے کی۔جبکہ پاکستان فلاح پارٹی کے سربراہ امانت علی زیب مہمان خصوصی تھے۔اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا تاہم الیکشن کمیشن سے ستمبر میں ہونے والے انتخابات کو بائیو میٹرک ،الیکٹرک ووٹنگ کے ذریعے کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں اگست کے ماہ میں جیوے پاکستان پرچم کشائی تقاریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ملک بھر میں بگڑتے ہوئے سیاسی کلچر کی تبدیلی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ضلعی سطح پر سیاسی جماعتوں کے قائدین کی اے پی سی منعقد کر کے میثاقِ اخلاقیات متعارف کروایا جائے گا۔اجلاس کے اہم فیصلوں میں ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر صاحبان سے ملاقاتیں کر کے عوامی مسائل کی نشاندہی کی جائے گی۔اجلاس میں سید آفتاب عظیم بخاری مرکزی نائب صدر،عطاء محمد قصوری مرکزی سیکرٹری اطلاعات،احمد علی راجپوت مرکزی جوائنٹ سیکرٹری،ضمیر گجر صوبائی جنرل سیکریٹری،نائب صدور پنجاب ملک فضل اترا،ناصر عباس قادری،زبیر بیگ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب امجد ارباب عباسی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر اعظم رضا تبسم،صوبائی جوائنٹ سیکرٹری کاشف نذر،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب مدثر کیانی،صدر لاہور احمد علی سندیلوی،جنرل سیکرٹری لاہور حافظ الیاس،ملک شیراز نعیم صدر فیصل آباد،رانا شاہد اقبال سینیئر نائب صدر فیصل آباد،صدر منڈی بہاوالدین اعجاز گوندل ،جنرل سیکرٹری حکیم میاں عبید الرحمن جنجوعہ،صدر گجرات انور چغتائی،جنرل سیکرٹری زبیر وڑائچ ،صدر راولپنڈی زاہد سرور قادری ایڈووکیٹ،صدر قصور مظفر وارثی،کنوینئر گوجرانولہ ذیشان سعید،صدر سیالکوٹ ملک جلیل ایڈووکیٹ،چیئرمین میڈیا سیل پنجاب رانا سجاد مصطفائی،چیئرمین ٹریڈ ونگ پنجاب محمود چودھری،علماء و مشائخ ونگ کے علامہ رفیق قادری اور دیگر مبصرین میں سابق صوبائی صدر بدر ظہور چشتی،مصطفائی تحریک پنجاب کے جنرل سیکرٹری مظہر سلیم حجازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔



 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.